حکومت نے یو اے ای کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر قرض مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت 30 جون تک کمرشل بینکوں سے مزید ایک ارب ڈالر کا قرضہ لے گی، مزید ایک ارب ڈالر قرض کا مقصد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کو ذخائر مستحکم بنانا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے 30 جون تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.

9 ارب تک پہنچانے کا ہدف دے رکھا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے بینکوں سے رابطہ کیا اور وزارت خزانہ نے متحدہ عرب امارات کے تین بینکوں سے ایک ارب ڈالر کمرشل قرض کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ شارجہ اسلامک بینک، ابوظبی اسلامک بینک اور عجمان بینک سے 1 ارب ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان معاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ آئی ایم ایف کی شرط پر پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی مزید بڑھانے پر اتفاق فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے،مراعات،اختیارات کیا ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر حکومت کا ایئر چیف مارشل کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ترجمان بلوچستان حکومت

بلوچستان حکومت کے ترجمان نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشتگردوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں ایک واقعہ پیش آیا، کچھ دیر کے لیے ایسا تاثر قائم کیا گیا کہ ریاست میں دہشتگردوں کی رٹ ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اپنے سیکورٹی پلان کو ری وزٹ کیا اور مستونگ میں سیکورٹی فورسز کے جوابی ردعمل میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: مستونگ : مسلح افراد کا نجی بینکوں اور دفاتر پر حملہ، فائرنگ سے ایک بچہ جاں بحق، 2 دہشتگرد ہلاک

ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ میں ڈی سی سی فورم قائم کیا گیا، اس کے قیام کا مقصد ضلعی انتظامیہ کو بااختیار بنانا ہے، کسی ڈپٹی کمشنر کو پی ڈی نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ مستونگ میں بینک سے 4 کروڑ روپے لوٹے گئے، بینکوں پر نجی سیکورٹی موجود ہوتی ہے، سرکاری املاک کیساتھ ساتھ بینکوں کی حفاظت کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کے چارجز میں ہوشربا اضافہ
  • زر مبادلہ کے ذخائر 40 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ’اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے‘
  • بینک ٹرانزیکشن پر ٹیکس اور بینکوں کی چارجز میں ہوشربا اضافہ، حکومت نے وصولی شروع کر دی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر نے آئی ایم ایف ہدف کو عبور کر لیا
  • مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، ترجمان بلوچستان حکومت
  • انٹربینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب ڈالر کا تاریخی اضافہ
  • مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر 14.51 ڈالر ریکارڈ