جسٹس اعجاز سواتی نے چیف جسٹس بلوچستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
گورنر بلو چستان جعفر خان مندوخیل نے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے نئی چیف جسٹس اعجاز سواتی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں قائم مقام چیف جسٹس محمد اعجاز سواتی نے بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا۔ گورنر بلو چستان جعفر خان مندوخیل نے جسٹس محمد اعجاز سواتی سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز، صوبائی سیکرٹریز اور سینئر وکلاء شریک تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اعجاز سواتی چیف جسٹس
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔