توہین عدالت کیس: ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6 ماہ قید کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد:
این آئی آر سی کوئٹہ بینچ نے بڑا فیصلہ سنادیا، ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری اور جی ایم ایچ آر کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق این آئی آر سی کوئٹہ بینچ کے رکن عبدالغنی مینگل نے اسسٹنٹ سیلزمین سکھر عبدالغفور سمیت دیگر 26 ملازمین کی جانب سے دائر درخواست پر یہ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور فیصل نثار چوہدری کو 6ماہ قید 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی جب کہ جی ایم ایچ آر ریحان افضل کو 6 ماہ قید کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے قرار دیا ہے کہ دونوں افسران عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، عدالت نے دونوں افسران کی تنخواہیں اور مراعات فوری طور پر معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
دونوں افسران سرکاری، نیم سرکاری اور عوامی اداروں میں ملازمت یا نمائندگی کے لیے نااہل قرار دے دیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کشیدگی میں آرمی کے ساتھ ہیں، پی ٹی آئی رکن اسمبلی
فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کشیدگی کے ماحول میں ہم آرمی چیف کے ساتھ کھڑے ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کو بھی کہتے ہیں ڈٹ کر کھڑے رہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے نثار جٹ نے کہا کہ اسد قیصر نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی بات پرانی میٹنگ کے حوالے سے کہی۔
انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی بات ہماری پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے آئی نہ بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آئی۔