عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے پر فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 مئی ۔2025 )سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کرنے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے سندھ ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران عارف علوی کے وکیل نے بتایا کہ سابق صدر مملکت، اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں، ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کئے۔
(جاری ہے)
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیتے ہیں.اس پر وکیل نے کہا کہ پوری فیملی کے اکاﺅنٹس منجمد کرنے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے مشکل ہوگئے ہیں عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو بھی تو فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کیس بغیر فیس کے لڑ رہا ہوں، عدالت نے کہا کہ فریقین کے جواب آنے دیں پھر دیکھتے ہیں بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون کو جواب طلب کر لیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے بینک اکاﺅنٹس منجمد اکاﺅنٹس منجمد کر جواب طلب
پڑھیں:
گرنیوالی عمارت کے امدادی کاموں میں رش کے باعث دشواری ہوئی: ایس ایس پی سٹی عارف عزیز
—جنگ فوٹوایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ لیاری کراچی میں گرنے والی عمارت کے امدادی کاموں میں لوگوں کے رش کے باعث بہت دشواری کا سامنا رہا۔
کراچی میں ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم فوری طور پر جو مشینری ارینج کر کے لا سکتے تھے وہ لائے۔
کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے، عمارت منہدم ہونے سے ہوئی تباہی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمیں بار بار لوگوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑ رہا تھا، ایمبولینسز کا راستہ بھی بلاک ہو رہا ہے، جب تک یہ آپریشن مکمل نہیں ہو گا ہم موجود رہیں گے۔
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ آئی جی سندھ کے واضح احکامات ہمارے پاس تحریری طور پر ہیں، پولیس زمینوں کے معاملات اور غیر قانونی تعمیرات سے بالکل دور ہے۔
عارف عزیز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو عمارتیں لیاری میں مخدوش قرار دی گئی ہیں انہیں پولیس ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ خالی کرائے گی۔