عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد ہونے کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور اہلِ خانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے معاملے پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون تک جواب طلب کرلیا۔
عدالت میں بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف سابق صدر عارف علوی اور اہلِ خانہ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی طاہر نے عدالت کو بتایا کہ عارف علوی، ان کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر پوری فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و سابق صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سب پوچھتے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کب رہا ہوں گے۔
بیرسٹر علی طاہر نے مزید بتایا کہ اکاؤنٹس منجمد ہونے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا۔
عدالت نے بیرسٹر علی طاہر سے استفسار کیا کہ آپ کو بھی تو یہ کیس لڑنے کےلیے فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی۔
بیرسٹر علی طاہر نے جواب دیا کہ میں یہ کیس بغیر فیس کے لڑ رہا ہوں۔
عدالت نے اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیتے ہیں، فریقین کے جواب آنے دیں، پھر دیکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بینک اکاؤنٹس منجمد بیرسٹر علی طاہر عارف علوی
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت کا بڑا فیصلہ؛ ملزمان کے اثاثے منجمد
کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جج رجب علی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے نیب کی درخواستیں منظور کرلی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب احکامات کی توثیق کردی۔
دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ممتاز خان اور محمد ریاض کوہستان مالیاتی اسیکنڈل میں ملوث ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کوہستان کی اربوں روپے مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔ ملزمان کی 7 لگژری گاڑیاں اور اسلام آباد میں مختلف پراپرٹیز ہیں۔ ملزمان نے بے نامی داروں کے نام پر اسلام آباد میں فارم ہاؤسز، رہائشی گھر اور فلیٹس بنائے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے مزید بتایا کہ ڈی جی نیب نے پہلے ہی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ ڈی جی نیب کے احکامات کی توثیق کرے۔
بعد ازاں عالت نے درخواستیں منظور کرکے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب احکامات کی توثیق کردی۔