اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 201ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 2.

4فیصدکم ہے،گزشتہ سال اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 206ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا، مارچ کے مقابلہ میں اپریل میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات میں ماہانہ بنیادوں پرمعمولی اضافہ ہوا، مارچ میں گھروں کی تعمیرکیلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضہ جات کاحجم 199ارب روپے ریکارڈکیاگیا جواپریل میں بڑھ کر201ارب روپے ہوگیا۔

واضح رہے کہ اپریل کے اختتام تک بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کوفراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کاحجم 9486ارب روپے ریکارڈکیاگیاہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے قرضہ جات کاحجم اپریل میں اپریل کے

پڑھیں:

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب؛ کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا، فصلیں تباہ

سکھر(نیوز ڈیسک) سندھ میں سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے باعث کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا ہے، گھروں میں پانی داخل ہونے کے ساتھ فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔

سیلابی ریلا آنے کے بعد دیہاتیوں کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کندھ کوٹ میں سیلابی پانی سے 80 سے زائد دیہات پانی کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ہو گیا ہے۔ لوگ واپس اپنے گھروں کو جانے لگے جبکہ متاثرین نقصانات کے ازالے کے لیے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

ادھر سجاول کے سیلاب متاثرین اپنے آشیانے کھو بیٹھے ہیں۔ لوگ اب بھوک، پیاس اور بیماریوں کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متاثرہ خاندان کسمپرسی اور بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب؛ کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا، فصلیں تباہ
  • پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
  • پاکستان کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 83.6فیصد کے برابر ہونا تشویش کا باعث ہے
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
  • وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
  • بلوچستان کے محکمہ ریونیو میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف