اسحاق ڈار کی سخت ہدایات کے باوجود چینی کی قیمتوں میں کمی نہ ہو سکی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے کرنے کی سخت ہدایات کے باوجود اب تک چینی کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی ہے، دکانوں پر چینی 180 سے 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا تھیلا 8600 یعنی 172 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
سیاست میں موجود شوگرملز مالکان اور ان کے رشتے دار کون ہیں؟َیہ بھی پڑھیں:
رواں سال کے آغاز میں ملک بھر میں میں چینی کی قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینے کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 180 سے 185 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 8 ہزار 600 روپے کا ہو گیا ہے۔
حکومت نے شوگر ملز کے اصرار پر اضافی چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی تھی، اسی وجہ سے چینی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہو گیا ہے، البتہ ایکسپورٹ کی اجازت اس شرط پر دی گئی تھی کہ لوکل مارکیٹ چینی کے ریٹ میں اضافہ نہیں ہو گا۔
چینی کی ایکسپورٹحکومت نے ملک بھر میں چینی کی اضافی مقدار موجود ہونے اور قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی یقین دہانی پر گزشتہ سال جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن اور اکتوبر کے بعد 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنےکی اجازت دی تھی، رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران سب سے زیادہ افغانستان کو 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر مالیت کی چینی ایکسپورٹ کی گئی ہے۔
گزشتہ ہفتے 14 مئی کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی قیمتوں سے متعلق اجلاس ہوا تھا، جس میں اسحاق ڈار نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو چینی کی قیمت فوری کم کرنے کا حکم دیا تھا، اسحاق ڈار نے چینی کا ایکس مل ریٹ 164 روپے فی کلو سے کم کرکہ 159 روپے تک لانے کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہ ہو سکا ہے۔
اس سے قبل 19 مارچ 2025 کو بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سخت نوٹس لیا تھا اور حکم دیا تھا کہ اب سے ریٹیل قیمت 164 روپے فی کلو جبکہ ایکس ملز قیمت 159 روپے فی کلو رہے گی، تاہم 2 ماہ گزرنے کے باوجود چینی کی قیمتوں میں کمی نہیں ہو سکی ہے۔
دکانداروں کا مؤقفدکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم 172 روپے فی کلو کے حساب سے منڈیوں سے خریداری کر رہے ہیں، پھر اس پر اخراجات اور کرائے علیحدہ ہیں، تو کیسے ہم چینی 164 روپے فی کلو میں فروخت کر سکتے ہیں، اگر حکومت کہتی ہے کہ چینی 154 روپے فی کلو فروخت کرے تو وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ منڈیوں میں بھی چینی 159 روپے کے حساب سے دستیاب ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار چینی چینی ایکسپورٹ شوگر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار چینی چینی ایکسپورٹ شوگر چینی کی قیمتوں چینی ایکسپورٹ چینی کی قیمت روپے فی کلو قیمتوں میں اسحاق ڈار
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 347500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے بعد 297925 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273107 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈکس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں5 ہزار 659 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگئی تھی۔
اس کے علاوہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا