کراچی:

سندھ ہائیکورٹ نے وفاق میں 3 ہفتوں کے اندر ارسا کے سندھ کا نمائندہ مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ وفاق میں ارسا کے سندھ کے نمائندے کی تقرری نہ کرنے اور پانی کی دستیابی کا سرٹیفیکیٹ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

نمائندہ ارسا نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت ارسا قانون میں ترمیم کے بعد سندھ سے ارسا کا وفاقی نمائندہ مقرر کرے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ارسا قانون میں ترمیم کرتے ہوئے سندھ کے حقوق کا پورا خیال کیا جائے۔

جسٹس فیصل کمال عالم نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت نے عدالتی حکم کے باوجود سندھ سے ارسا کا رکن مقرر نہیں کیا، 3 ہفتوں میں سندھ سے ارسا کے لیے وفاقی نمائندہ مقرر کیا جائے۔ اگر وفاقی حکومت نے 3 ہفتوں میں ارسا کا نمائندہ تعینات نہ کیا تو اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ہائیکورٹ نے سماعت 25 جون تک ملتوی کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ارسا کے

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب کا 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم

فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلنس اسکواڈ کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ دوران ڈیوٹی نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال پر پابندی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ 

اجلاس نے اسپتالوں میں موبائل فون کی بجائے رابطے کےلیے پیجر سسٹم نافذ کرنے کا حکم دیا۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ٹیچنگ اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں وینٹیلیٹر مہیا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہارٹ کنسلٹنٹ اور سرجنز ہفتے میں 2 مرتبہ ڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈیوٹی دیں گے۔ 

انھوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ کوئی مریض دل کے علاج کی سہولت نہ ہونے سے جان سے جائے۔ 

وزیر اعلیٰ نے کہا مریضوں کو علاج کےلیے دوسرے شہر جانے کا کہنا ظلم ہے، اب ایسے نہیں ہوگا۔ انھوں نے اسپتالوں کے ایکوپمنٹ آڈٹ، ڈیتھ آڈٹ، لیب آڈٹ، نرسنگ آڈٹ اور ریکارڈ آڈٹ کی ہدایت کی۔ 

مزید برآں انھوں نے سی ای او، ایم ایس کی تعیناتی کیلئے سیکریٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کو خود انٹرویو لینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا 2 روز کے اندر اسپتالوں میں ریڈ اور بلیو کوڈ ایمرجنسی سسٹم نافذ کرنے کا حکم
  • وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
  • سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • کراچی میں قبر کا ریٹ 14,300 روپے مقرر، تمام قبرستان رجسٹر کرنے کا فیصلہ
  • سندھ میں کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر
  • وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلیے پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
  • خستہ عمارتوں کے خلاف سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، جلد عملدر آمد کرنے کا اعلان
  • پاکستانی خاتون وکیل شازیہ کاسی یواین میں خواتین اوربچوں کے حقوق کے ادارے کی مرکزی صدر مقرر
  • سندھ میں محنت کشوں کیلیے کم از کم ماہانہ اجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • سندھ میں محنت کشوں کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار مقرر کرنے کی تجویز