قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں ایک فیصد تک کمی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ادارہ قومی بچت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے بعد قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا، منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت سکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔
سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.
اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی منافع کی شرح 21 بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91 فیصد ہو گئی۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر منافع 24 بیسز پوائنٹس کمی کے بعد اب 13.4 فیصد دیا جائے گا۔
قومی بچت حکام کا کہنا ہے کہ افراط زر کی موجودہ رفتار اور مالیاتی پالیسی کے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ماہرین معاشیات کے مطابق اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو کنٹرول میں رکھنے کے ساتھ ساتھ معیشت میں توازن پیدا کرنا ہے۔
ہمیں پیٹ کاٹ کردفاعی بجٹ بڑھانا اور فوج کی تنخواہیں دُگنا کرنا پڑیں گی ، فیصل واوڈا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بیسز پوائنٹس منافع کی شرح قومی بچت پر منافع ایک فیصد
پڑھیں:
ڈالر کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹ 1,56,000 پوائنٹس کی حد پر بحال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">