اڈیالا جیل میں برطانوی سفارتخانے کے وفد کی قیدی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کے اڈیالا جیل میں ایک قیدی سے ملاقات کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔
وفد میں مس لالین، مس سنینا اور سیکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے جنہوں نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔
جیل ذرائع کے مطابق قیدی علی حسن کو قونصلر رسائی دی گئی تھی، ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
برطانیہ کا شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان
دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ دورۂ شام میں دارالحکومت دمشق میں موجود برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام کے ساتھ تعلقات بحال کر رہا ہے، شام کی نئی حکومت کی حمایت کرنا برطانیہ کے مفاد میں ہے۔ برطانیہ نے شام کی مدد کے لیے 94 ملین پاؤنڈ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ خیال رہے کہ کسی بھی برطانوی وزیر کا 14 سال بعد یہ پہلا دورہ شام ہے، شام میں 2011ء کی خانہ جنگی کے بعد برطانیہ نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی شام کے بعد کویت کا دورہ بھی کریں گے۔