اسلام آ باد:

اعلی تعلیمی کمیشن پاکستان(ایچ ای سی) کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیا القیوم کی برطرفی کے ساتھ ہی متنازع تعیناتیوں کا معاملہ اور سینئر افسر کے اعتراضات سامنے آیا ہے۔

مشیر منصوبہ بندی مظہر سعید کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات کیے جانے پر سینیئر ترین افسر کے اعتراضات سامنے آگئے ہیں جس سے یہ  معاملہ متنازع کی شکل اختیار کر گیا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ سیکشن کے ایک ڈرائیور آصف کیانی کو ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا  کہ مقرر کیے گئے سپروائزر ایچ ای سی کی ایک اعلیٰ شخصیت کے ڈرائیور ہیں۔

علاوہ ازیں سیکریٹریٹ کے سب سے سینیئر ترین افسر گریڈ 21 کے ایڈوائزر ایچ آر ڈی رضا چوہان نے سینیئر افسر کی موجودگی میں جونیئر کی تعیناتی پر اپنے تحفظات پیش کردیے ہیں اور اس سلسلے میں جمعرات کو کمیشن کے اراکین کو ای میل کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

"ایکسپریس" کو معلوم ہوا ہے کہ اپنی ای میل میں ایڈوائزر ایچ آر ڈی رضا چوہان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کمیشن کے یک نکاتی ایجنڈا اجلاس کے بعد سیکریٹریٹ کی جانب سے یہ تجویز سامنے آئی کہ سیکریٹریٹ کے سربراہ کا چارج ڈاکٹر محمد مظہر سعید کو سونپا جائے جو کہ حالیہ وقت میں صرف عارضی حیثیت میں بی پی ایس21 کا چارج رکھتے ہیں جبکہ وہ بنیادی طور پر بی پی ایس 20 کے افسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تجویز سنگین تحفظات کو جنم دیتی ہے کیونکہ یہ سب کچھ سینیارٹی، باقاعدہ ترقی اور ادارہ جاتی ضوابط کو براہِ راست نظر انداز کرنے کے مترادف ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایک باقاعدہ بی پی ایس21 افسر موجود ہے اور کمیشن میں سب سے سینئر ہوں۔

ای میل میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ 5 اگست 2021 سے باقاعدہ ترقی کے ذریعے بی پی ایس 21 میں مشیر کے طور پر موجود ہیں، جس کی سفارش ایک باضابطہ سلیکشن بورڈ نے کی تھی، مزید برآں، میرا کیس بی پی ایس 22 میں ترقی کے لیے آئندہ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں زیر غور ہے لہٰذا حالیہ پیش رفت تشویش ناک ہے۔

اس معاملے میں کمیشن کو غیر ارادی طور پر گمراہ کیا جا رہا ہے کیونکہ ایچ ای سی کے تقرری قواعد 2009 کے مطابق سینیارٹی کا تعین عارضی چارج سے نہیں بلکہ باقاعدہ تقرری یا ترقی کی تاریخ سے کیا جاتا ہے کیونکہ عارضی چارج نہ ترقی کے مترادف ہے اور نہ ہی اس سے سینیارٹی کا حق حاصل ہوتا ہے۔

مزید کہا گیا کہ دستخط کنندہ کو 5 اگست 2021 کو ترقی دی گئی اور جب ہی سے کام کررہے ہیں جبکہ ڈاکٹر محمد مظہر سعید کو 6 جولائی 2022 کو عارضی چارج دیا گیا وہ ابھی بھی بی پی ایس20 کے افسر ہیں۔

سینئر افسر نے کہا کہ یہ امر بالکل نامناسب ہے کہ سیکریٹریٹ (جس کا گریڈ بی پی ایس-22/ایم پی ون ہے) کا چارج ایک جونیئر افسر کو دیا جائے جبکہ ایک سینئر، باقاعدہ بی پی ایس 21 افسر موجود ہے اور بی پی ایس 22 کے لیے سلیکشن بورڈ میں زیر غور ہو لہٰذا سیکریٹریٹ کو ہدایت دی جائے کہ کمیشن کی خود مختاری کو مقدم رکھتے ہوئے تقرریاں شفاف، ضابطہ کے مطابق اور سینیارٹی کے اصولوں کے مطابق کرے۔

ادھر " ایکسپریس" کے رابطہ کرنے پر ایچ ای سی کے میڈیا افسر طارق اقبال کا کہنا تھا کہ "رضا چوہان صاحب کا اعتراض درست نہیں ہے یہ اختیار کمیشن کے پاس ہے کہ وہ کس کو ای ڈی کا اختیار دے۔

ڈرائیور کو ٹرانسپورٹ سپروائزر مقرر کیے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تقرری سلیکشن پراسیس کے بعد ہوئی ہے اور تمام امیدوار ڈرائیور ہی تھے سب سے مناسب امیدوار کی تقرری کی گئی ہے"۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایچ ای سی بی پی ایس ہے اور

پڑھیں:

سعودی حکام کی جانب سے کئی افراد گرفتار، وجہ بھی سامنے آ گئی

حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سعودی حکام نے سزائیں سنادیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے حج قوانین کی خلاف ورزی پر 12 غیر ملکیوں سمیت 8 سعودی شہریوں کو سزا سنادی۔ یہ افراد بغیر اجازت نامے کے 60 افراد کو حج کرانے کی کوشش میں مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات حج سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئے۔

وزارت نے ان افراد کے خلاف انتظامی فیصلے جاری کیے ہیں جن میں غیر قانونی طور پر افراد کو مکہ منتقل کرنے والے ٹرانسپورٹرز، ان کے ساتھیوں اور سفر کی سہولت حاصل کرنے والوں کو شامل کیا گیا ہے۔

ملزمان پر عائد کردہ سزاؤں میں قید، زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ ریال (SR100,000) جرمانہ، غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطی، غیر ملکیوں کی ملک بدری، اور سزا مکمل ہونے کے بعد 10 سال کے لیے سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔

وزارتِ داخلہ نے تمام شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ حج کے ضوابط اور ہدایات کی مکمل پابندی کریں تاکہ حجاج کرام کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ سہولت اور اطمینان کے ساتھ اپنے مناسکِ حج ادا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے، بختیار چنا، مسعود نعیم، سمیع الرحمن کی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی
  • عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں بطور ایک اہم شراکت دار کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم
  • کرپشن میں ملوث کتنے سرکاری ملازمین گرفتار؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • سعودی حکام کی جانب سے کئی افراد گرفتار، وجہ بھی سامنے آ گئی
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم عہدے سے فارغ
  • وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں تاخیر؛ چیئرمین ایچ ای سی سے اختلافات پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر فارغ
  • (سندھ بلڈنگ) بدعنوان افسران پر ڈی جی اسحاق کھوڑو کی نوازشات
  • فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
  • جمشید دستی نے ایف اے 2020،بی اے 2017میں کیا،وکیل جمشید دستی کا الیکشن کمیشن کے سامنے بیان