پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت پر برس پڑا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
قیصر کھوکھر : پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت پر برس پڑا، بلدیاتی الیکشن کے التواء پر شدید اظہار ناراضگی۔
الیکشن کمیشن نے 29 مئی کو چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری بلدیات کو کمیشن کے سامنے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت ابھی تک لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس نہیں کر سکی۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ اسمبلی میں پڑا ہے۔ ایکٹ پر اسمبلی میں ابھی اجلاس ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمشین کی جانب سے اسمبلی سے جلد لوکل گورنمنٹ ایکٹ پاس کرانے کیلئے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں جلد بلدیاتی الیکشن کرانے پر زور دیا ہے۔ سال 2021 میں بلدیاتی ادارے ختم ہوئے تھے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب کو جلد ہی انتخابات کیلئے راہ ہموار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومُت سے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کرنے پر وضاحت مانگی ہے۔
برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا
Ansa Awais Content Writer.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن نے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔