خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا طالب علم حیدر زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے طالبعلم حیدر منگل کو خضدار میں اسکول بس پر فتنۃ الہندوستان کے حملے میں شدید ہوا تھا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبعلم حیدر کی شہادت کے بعد واقعے میں شہید طلبہ و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہدا میں 4 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔

واضح رہے کہ منگل کو خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید جبکہ 39 زخمی ہوگئے تھے جبکہ گزشتہ روز آٹھویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم بھی زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئی تھی۔

کلر سیداں کے رہائشی صوبیدار سلیم کی شہید بیٹیوں عیشا سلیم اور سحر سلیم کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی، جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور علاقہ معززین سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

حملے میں شہید طالبہ حفصہ کوثر کو اوکاڑہ اور ثانیہ سومرو کو رحیم یار خان میں سپرد خاک کردیا گیا، شہید طالبات کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے جوانوں، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ و عزیز و اقارب نے شرکت کی، نماز جنازہ پر علاقوں کی فضا سوگوار اور ہرآنکھ اشک بار تھی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذلت آمیز شکست اور ہزیمت کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بدامنی پھیلانے کے لیے ہندوستان اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: خضدار میں اسکول بس پر حملے میں

پڑھیں:

خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے

راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار:سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
  • حب میں قائم فیکٹری مقامی افراد کو روزگار فراہم کرے‘ سلیم خان
  • اسرائیلی جارحیت جاری، ایک ہی روز میں 64 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
  • امریکی اسکول میں بچوں کی ہیلتھ اسپیشلسٹ نے نابالغ طالبعلم سے جنسی تعلق استوار کرلیے