اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد: تھانہ سبزی منڈی پولیس پر تاجر اغوا اور 80 لاکھ رشوت طلب کرنے کا الزام، احتجاج شدت اختیار کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی پولیس کی جانب سے سبزی منڈی کے تاجروں کو مبینہ حبس بے جا میں رکھنے اور 80 لاکھ روپے رہائی کے عوض رشوت طلب کرنے کیخلاف سبزی منڈی و غلہ منڈی کے تاجروں کا پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج، تاجروں کی اسلام آباد پولیس کیخلاف شدید نعرہ بازی، تھانہ سبزی منڈی پولیس پر بااثر افراد کی معاونت اور تاجروں کو غیر قانونی حبس بے جا میں رکھنے کا الزام،صدر سبزی منڈی وغلہ منڈی اشفاق عباسی کا پولیس کو فوری تاجروں کو رہا کرنے کا مطالبہ ، پولیس نے تاجروں کو حبس بے جا سے رہا نہ کیا تو آج پورے اسلام آباد میں احتجاج کرینگے۔
اشفاق عباسی نے الزام لگایا کہ دو فریقین کے درمیان لین دین کا معاملہ میری موجودگی میں طے پایا جبکہ تھانہ سبزی منڈی پولیس کو حصہ نہ ملا تو سب انسپکٹر شاہد وڑائچ نے بدھ کی رات 8 بجے ہمارے تاجروں کاشف عباسی اور معاویہ عباسی کو اٹھا کر نامعلوم مقام منتقل کر دیا اور 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مقدمہ درج کیا اور نہ ہی مغوی تاجروں کو رہا کیا۔
اشفاق عباسی نے الزام لگایا کہ پولیس 80 لاکھ روپے رشوت کے عوض تاجروں کو رہا کرنے کی آفر کر رہی ہے گزشتہ روز سبزی منڈی و غلہ منڈی کے تاجروں کی بڑی تعداد نے تھانہ سبزی منڈی کے سامنے احتجاج کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے آئیسکو ریجن میں کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری، اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز شامل چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال شہر اقتدار کا ایک اور منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی یورپی سفارتکاروں کے وفد پر فائرنگ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکا ہیڈکوارٹرز میں جدید ڈے کیئر سینٹر کا افتتاحCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تھانہ سبزی منڈی پولیس اسلام ا باد
پڑھیں:
پانچ بچوں کی ماں نے نہر میں چھلانگ لگا دی
سرائے مغل میں پانچ بچوں کی ماں نے بیماری سے تنگ آکر ہیڈ بلوکی نہر میں چھلانگ لگا دی۔
تفصیلات کے مطابق 45 سالہ ام کلثوم کو مقامی افراد اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نہر سے زندہ نکال لیا، خاتون کو طبی امداد کے بعد تھانہ سرائے مغل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
تھانہ سرائے مغل پولیس کے مطابق خاتون نے ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر ایک نجی فیکٹری میں ملازم ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔