فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کےلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ کیا۔
خیبرپختونخوا میں چار ماہ میں 116 خواتین کا قتل ، سب سے زیادہ عورتیں کہاں ماری گئیں؟ جانیے
ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو بلاک چین، کرپٹو کرنسی اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے بااختیار بنانا تھا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
’اعزاز قوم اور پاک فوج کےلیےخراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی گارڈ آف آنر تقریب سے خطاب
یادگارِ شہدا جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) کے اعزاز میں ایک خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس پُر وقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، وطن عزیز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
ترجمان پاک فوج کے بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس اعزاز کو پوری قوم، مسلح افواجِ پاکستان، خصوصاً شہداء اور سویلین و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جانبازوں کے نام کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر سپوتوں کے لیے خراجِ تحسین ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز بالخصوص اُن شہداء کے لیے جنہوں نے بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولادی دیوار بن کر مادرِ وطن کا دفاع کیا۔