النصر کی رونالڈو کو تقریباً 5 ارب ماہانہ، 5 فیصد حصص کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی فٹبال کلب النصر سے علیحدگی کی افواہوں کے درمیان نئے معاہدے سے متعلق خبریں سامنے آگئیں۔
ہسپانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی کلب النصر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو 15.2 ملین یورو (یعنی پاکستنای روپوں میں 4 ارب 84 کروڑ سے زائد) ماہانہ کی ڈیل کی پیشکش کررہا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ النصر فٹبال کلب نے رونالڈو کو 5 فیصد حصص کی پیشکش بھی کی ہے لیکن یہ معاہدہ محض ایک سال کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو جلد ایک منٹ کے 300 پاؤنڈ کمائیں گے
مبینہ طور پر النصر رونالڈو کی خدمات کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے اور دیگر اہم پیشکش کرنے کو بھی تیار ہے۔
النصر نے 31 دسمبر 2022 کو کرسٹیانو رونالڈو سے 2 سالہ معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس میں پرتگالی کھلاڑی کو سالانہ 200 ملین یورو ادا کیے گئے تھے۔
مزید پڑھیں: رونالڈو کے نام نیا اعزاز؛ 700 فتوحات پانے والے "پہلے فٹبالر"
قبل ازیں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ شاید قطر میں ہونیوالا فیفا ورلڈکپ انکا آخری ہو کیونکہ وہ 40 سال کی عمر میں ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرسٹیانو رونالڈو
پڑھیں:
الحمراء میں تقریب کا اہتمام: شوبز ستاروں کا وطن کے سپاہیوں کو خراجِ تحسین
لاہور: سیلوٹ ٹو پاک آرمی، سبزہلالی پرچم کے سپاہی نشان وفا کے عنوان سے تقریب الحمراء میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں فلم، ٹی وی اور تھیٹر سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔
سی جے ایف پی اور الحمراء کے تعاون سے ہونے والی تقریب کی نظامت کے فرائض ریاض خان نے انجام دیئے۔ پروگرام میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار، فلم اسٹار غلام محی الدین، فلم اسٹار ریشم، راشد محمود، حیدر سلطان راہی، شہزاد رفیق، صفدر ملک، مسعود بٹ جرار رضوی، اچھی خان، عمران احمد، ندیم چیمہ، سہیل ملک، حامد رنگیلا، شاہد خان، شکیل چن، شیخ عابد رشید، جاوید وڑائچ اسٹیج ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک، محمد نورالحسن اور دیگر نے شرکت کی۔
استاد حامد علی خان، انور رفیع، میلوڈی کوئین شاہدہ منی، گلوکارہ صومیہ خان، ثمن شیخ، نرمل شاہ، مون پرویز، عمران شوکت علی، احمد نواز، شارقہ راج اور ناصر بیراج نے پاک افواج کو ملی نغمے گا کر خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام میں وطن عزیز کے لئے جانوں کانذرانہ دینے والے شہداء کے لئے حافظ اشفاق نے دعاکروائی۔ فلم پروڈیوسر اسلم حسن اور ڈائریکٹر ندیم چیمہ کے بنائے ملی نغمہ کو پسند کیا گیا۔ جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تقریر کے کچھ حصے بھی پیش کیے گئے۔
چیئرمین پی ایف پی اے شہزاد رفیق، فلم اسٹار غلام محی الدین، سینئر خالد عباس ڈار، پروڈیوسر صفدر ملک، ہدایتکار مسعود بٹ، اچھی خان اور فلم اسٹار ریشم نے فن کا مظاہرہ کرنے والے گلوکاروں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔
ڈاکٹر اجمل ملک کا ڈائریکٹ کئے ہوئے ڈرامے نورجہاں کا ایک حصہ پیش کیا گیا۔ جس میں آفرین پری نے نورجہاں کا کردار ادا کیا۔ سینئر اداکار خالدعباس ڈار، صفدر ملک اور راشد محمود نے ڈاکٹر اجمل ملک فوجی جوانوں اور آفرین پری کوایوارڈز دئیے۔
خالد عباس ڈار نے کہا کہ آج کی اس تقریب کے انعقاد پر سی جے ایف پی کو مبارک باد دیتا ہوں۔ فلم اسٹار ریشم نے کہا کہ ’جب نورخان بیس پرحملہ ہوا تو پوری قوم کا جذبہ دیدنی تھا۔میں نے ایسی بہادرقوم نہیں دیکھی۔ میں افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرتی ہوں‘۔
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزادرفیق، ہدایتکار مسعود بٹ اور فلم اسٹار ریشم نے گلوکار انور رفیع حامد علی خان، احمد نواز، محمد قربان پرنس، ریاض خان ماجد نواز، ثمن شیخ، نرمل شاہ کو ایوارڈ دئیے۔ فلم پروڈیوسر صفدر ملک، خالد عباس ڈار، اچھی خان، نور الحسن اور حیدر سلطان راہی نے فلم اسٹار ریشم کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔