گرمی کے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے 23اور 24مئی کو ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 23اور24مئی کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے، رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں مسلسل بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں،مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی 24مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بارش کاامکان ہے،گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، مہمند، خیبر،اورکزئی ، کرم میں بارش کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنوں، لکی مروت، کوہاٹ،کرک اور وزیرستان میں 23اور24مئی کو بارش کا امکان ہے،ژوب، زیارت، بارکھان، سرگودھا ،فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل بارش متوقع ہے،ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ اور ڈی آئی خان میں بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان امکان ہے بارش کا
پڑھیں:
ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے، فواد چودھری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے ، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نابالغ ہے،قومی معاملات میں سنجیدگی ضروری ہے، خواجہ آصف پنجابی فلموں میں کام کرکے بڑھکیں مار لیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ کل پھر وزیر اعلیٰ کے پی کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی۔ سہیل آفریدی چوتھی مرتبہ جیل کے باہر آئے مگر ملاقات نہیں کرنے دی گئی، یہ سہیل آفریدی کی تضحیک ہے، عدالتیں اپنے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں کروا رہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نا بالغ ہے ، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کرادر ادا کرسکتے ہیں، چند لوگوں کے ہاتھ میں ایسے ہے جیسے بندر کے ہاتھ ماچس آئی ہو۔ سہیل آفریدی کوٹ لکھپت جیل میں شاہ محمود قریشی سمیت دیگر قید رہنمائوں سے ملاقات کریں،شاہ محمود قریشی انہیں مثبت مشورہ دیں گے۔ سہیل آفریدی پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ ہیں، انہیں ایسے لوگوں سے بات کرنی چاہیے تو ٹمپریچر کم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی لگنا اچھی بات ہے ، یہ پرتشدد گروہ ہے، ان پر پابندی لگانا اچھی بات ہے، افسوس ہے ٹی ایل پی کے خلاف سپریم کورٹ کے خلاف ریفرنس کیوں فائل نہیں کیا گیا۔فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنے ہوئے ساڑھے 3 سال ہوچکے ہیں ۔ اب انہوں نے کمیٹیاں بنا دی ہیں، یعنی انہوں نے ہار مان لی ہے ، پاکستان کی معیشت کا برا حال ہے ، پاک فوج کے جوان جانیں دے رہے ہیں، آرمی چیف کسی ملک سے مذاکرات یا معیشت پر بات کررہے ہیں تو وزیراعظم کا کیا کام ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے خواجہ آصف کو پنجابی فلموں میں کام کرنے کا مشورہ دے دیا ہے، خواجہ آصف کو کوئی پنجاب فلموں میں رول دے دیں تاکہ اس میں بڑھکیں مار لیں ، قومی معاملات میں سنجیدگی بہت ضروری ہے