اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 مئی 2025ء) غزہ میں 11 ہفتوں کے بعد پہلی مرتبہ آنے والی انسانی امداد کے 15 ٹرک لوٹ لیے گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پروگرام برائے خوراک (ڈبلیو ایف پی) نے کہا ہے کہ طویل عرصہ سے بھوکے اور مایوس لوگوں کے لیے بڑے پیمانے پر امداد کی ضرورت ہے۔

'ڈبلیو ایف پی' نے بتایا ہے کہ ٹرک لوٹنے کا واقعہ گزشتہ شب جنوبی غزہ میں اس وقت پیش آیا جب یہ امداد ادارے کے زیراہتمام چلائے جانے والے تنوروں کی جانب بھیجی جا رہی تھی۔

Tweet URL

ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جتنی امداد بھیجنے کی اجازت دی جا رہی ہے وہ جنگ سے تباہ حال لوگوں کی غذائی و دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے انتہائی ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

بھوکے لوگوں کو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ نجانے مزید امداد آئے گی یا نہیں اور غیریقینی حالات عدم تحفظ میں اضافہ کر رہے ہیں۔ لوگوں کی مایوسی دور کرنے اور لوٹ مار کے واقعات کو روکنے کے لیےمحفوظ راستوں سے بڑی مقدار میں اور تواتر سے امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔متنوع غذا کی ضرورت

غزہ میں لائی جانے والی غذائی مدد میں گندم کے آٹے کی بڑی مقدار بھی شامل ہے جو 19 ماہ سے جاری جنگ میں شہریوں کی بنیادی خوراک رہی ہے۔

'ڈبلیو ایف پی' نے کہا ہے کہ لوگوں کی بقا کے لیے محض روٹی کافی نہیں۔ غذائی امداد میں اضافے کے ساتھ اس کا متنوع ہونا بھی ضروری ہے اور اسی صورت قحط کے خطرے کو پوری طرح ٹالا جا سکتا ہے۔

امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز میں جو امداد غزہ میں آئی ہے اس سے 21 لاکھ آبادی کی ضروریات پوری نہیں ہو سکتیں۔ 80 یوم سے علاقے میں تازہ خوراک، صحت و صفائی کا سامان، پانی کو صاف کرنے کے لیے درکار اشیا اور ہسپتالوں کے لیے ایندھن نہیں پہنچا۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

غزہ میں امداد کی چوری کا کوئی ثبوت نہیں، یورپی کمیشن

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برسلز: یورپی کمیشن کاکہنا ہے کہ غزہ میں حماس کی جانب سے انسانی امداد چوری کیے جانے کے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت موجود نہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  کمیشن کی ترجمان ایوا ہرنسیرووا نے کہا کہ ہمارے پاس حماس کی جانب سے امداد چوری کیے جانے کی کوئی رپورٹ موجود نہیں۔

انہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے انسانی امداد سے متعلق غیر جانبدارانہ اور آزادانہ اصولوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر انحصار کرتے ہیں۔

ایوا ہرنسیرووا نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن اور بے حد پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ چھپانے کی ضرورت نہیں کہ صورتحال بہت خراب ہے، ہمارے پاس غزہ میں امداد کی فراہمی کا ایک مضبوط نظام موجود ہے اور یہ نظام فوری طور پر فعال کیا جانا چاہیے تاکہ بھوک سے بلکتے لوگوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

یورپی کمیشن کی ترجمان نے اسرائیلی حمایت یافتہ غزہ ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن سے متعلق سوال پر کہا کہ “ہم اس نجی ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کرتے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ انسانی امداد کو نہ نجی بنایا جا سکتا ہے، نہ سیاسی اور نہ ہی اسے کسی تنازع کا ہتھیار بنایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ غزہ ہیومنیٹرین فاؤنڈیشن” ایک متنازع امریکی نظام ہے جسے اسرائیل کی پشت پناہی حاصل ہے اور جو 27 مئی سے غزہ میں فعال ہے۔

 اقوامِ متحدہ کے مطابق اس ادارے کی جانب سے امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) اور 170 سے زائد بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں، جن میں آکسفیم، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (MSF) شامل ہیں،انہوں نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل کے مہلک امدادی نظام کی مذمت کی ہے اور امداد کی اقوامِ متحدہ کے تحت پرانے نظام کے تحت بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ پر جاری بمباری میں 57,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ اس وحشیانہ کارروائی نے پورے علاقے کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا ہے اور غزہ میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

یورپی کمیشن نے ایک بار پھر اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے اقوامِ متحدہ اور یورپی یونین کے شراکت دار اداروں کو مکمل رسائی فراہم کرے تاکہ انسانی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد ،سرکاری ملازمین کی بیگمات نے مستحق خواتین امداد ہڑپ کرلی
  • سانحۂ لیاری: ملحقہ عمارت سے سامان کی منتقلی، شہریوں کا احتجاج
  • وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
  • چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 5 لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا عمل شروع کردیا گیا، وزارت غذائی تحفظ
  • وفاقی کابینہ کا 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا حتمی فیصلہ
  • اساتذہ کی بھرتیوں کو یقینی بنایاجائے،اعجاز احمد ایڈووکیٹ
  • غزہ میں امداد کی چوری کا کوئی ثبوت نہیں، یورپی کمیشن
  • شاندار سیکیورٹی و انتظامات سے عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، گورنر سندھ
  • ہری پور: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع  
  • ہری پور: پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع