بلاول بھٹو کی سربراہی میں پاکستان کا مؤقف پیش کرنے جانیوالے وفد کی اسحاق ڈار سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو—فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سربراہی میں وفد کے ارکان نے ملاقات کی ہے۔
اس اعلیٰ سطح کے وفد کو پاکستان کا مؤقف عالمی دارالحکومتوں میں پیش کرنے کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے وفد کو پاکستان کی سفارتی ترجیحات سے آگاہ کیا۔
بلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے وفد کو بتایا کہ پاکستان کا پیغام امن اور تعمیری شراکت داری کا ہے۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے وفد کو مؤثر انداز میں قومی مؤقف اجاگر کرنے کی ہدایت دی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا وفد عالمی دارالحکومتوں میں پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتِ حال اور بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں پاکستان کا مؤقف پیش کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان کا بلاول بھٹو اسحاق ڈار وفد کو
پڑھیں:
جدہ، ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولیعہد کیساتھ ملاقات
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اپنے دورہ جدہ کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے سعودی ولی عہد و وزرائے خارجہ و دفاع کیساتھ نتیجہ خیز گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے برازیل کے دورے پر ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ موجود وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے ساتھ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی ملاقات کو "نتیجہ خیز" قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں اسمعیل بقائی نے بتایا کہ سید عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفد نے جدہ میں مختصر قیام کیا جس کے دوران اعلی سعودی حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں و گفتگو نتیجہ خیز رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران سید عباس عراقچی و وفد نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی وزرائے خارجہ و دفاع کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل بن فرحان اور خالد بن سلمان کے ساتھ مکہ مکرمہ میں سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں ملاقاتیں ہوئیں جن میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
-