اسحاق ڈار سے سفارتی وفود کی ملاقات، دنیا میں پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سفارتی وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بیان کیں، وفود مؤثر طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفود نے ملاقات کی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتی وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بیان کیں، وفود مؤثر طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود دنیا میں پاکستان کا پیغامِ امن عام کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجاگر کریں گے سفارتی وفود پاکستان کا اسحاق ڈار
پڑھیں:
نوازشریف کی عمران خان سے اڈیالہ میں ممکنہ ملاقات کی سوچ، وزیردفاع خواجہ آصف کا موقف آگیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نوازشریف کے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بارے سوچنے کی خبروں پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا ۔
ایک پوڈ کاسٹ میں وزیردفاع سےسوال کیاگیا کہ 'خبر ہے ممکنہ طورپر نوازشریف سوچ رہے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی جائے ، آپ کی کیا رائے ہے؟ اس پر خواجہ آصف نے بتایا کہ "کامران شاہد کے والد کے نوازشریف کے ساتھ بڑا اچھاتعلق ہے، پرانے مراسم ہیں، میں اس کا گوا ہ ہوں، وہ اپنے والد سے پوچھ لیں اوران سے کانفرم کروا لیں،براہ راست کامران کی کوئی بات نہیں ہوئی ہونی لیکن ان کے والد کے بہت اچھے تعلقات ہیں۔
وزیردفاع کا مزید کہناتھاکہ اس قسم کی پتنگ بازی نہ کریں، یہ میڈیا کی کریڈیبلٹی پر سوال نشان ہے، نوازشریف آخرکیوں اڈیالہ جائیں گے؟ کوئی منطق ، کوئی سیاسی منطق مجھے سمجھا دیں،ویسے تو نوازشریف وزیراعظم بنے تھے تو ہسپتال میں بھی انہیں ملنے گئے تھے، نوازشریف بنی گالہ بھی ملنے گئے تھے تو سڑک کے لیے چالیس لاکھ روپے مانگ لیے تھے، اس دفعہ گئے تو کوئی اور پیسے نہ مانگ لیے، اس بارے کامران شاہد سے کوئی گارنٹی لے لیں۔
یادرہے کہ نوازشریف کی سوچ اور ممکنہ ملاقات کی خبر سینئر صحافی و اینکر پرسن کامران شاہد نے دی تھی ۔
پشاور ہائیکورٹ؛مخصوص نشستوں کی تقسیم کیخلاف درخواست،ن لیگ کی اقلیت کی نشست پر ٹاس کی استدعا
مزید :