ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاق معیشت ناگزیر ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کانفرنس سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے، پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی استحکام کے لئے میثاقِ معیشت ناگزیر ہے، سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر معیشت کے لئے متحد ہوں، ملکی ترقی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل وقت کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں 17ویں آل پاکستان چیمبرز پریزیڈنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملکی معیشت کے استحکام میں کردار ادا کیا، تاجروں نے کبھی پاکستان کو مایوس نہیں کیا، پاکستانی معیشت کا پہیہ تاجروں کی وجہ سے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے بھارت اور دنیا کو اتحاد کا پیغام دیا، ہم ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکیہ نے پاکستان کا کھل کر ساتھ دیا۔ گورنر سندھ نے راولپنڈی چیمبرز کی جانب سے ترکیہ کے سفیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے کہا کہ
پڑھیں:
ہر میدان میں اسلامی قیادت کی تیاری ناگزیر ہے‘ بلال حسن ہاشمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام منتخب ذمے داران کے لیے منعقدہ 8 روزہ تربیتی کیمپ’’البصیرہ‘‘کا کامیاب اختتام اچھرہ، لاہور میں ہوا۔ کیمپ کے آخری روز ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے شرکا سے خصوصی خطاب کیا اور تنظیمی حکمت عملی، ادارہ جاتی وژن اور مستقبل کے فکری و پیشہ ورانہ منصوبہ جات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ یہ صدی افراد کی نہیں، اداروں کی ہے۔ اگر اسلامی جمعیت طلبہ کو اپنا نظریاتی، فکری اور انقلابی پیغام جاری رکھنا ہے تو اداروں کو بااختیار، مربوط اور مسلسل ان پٹ دینے والا بنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مرکز میں اس وقت 16فعال ڈپارٹمنٹس کام کر رہے ہیں جنہیں طویل المدتی اہداف، SOPs اور عملی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ناظم اعلیٰ نے زور دیا کہ اداروں کے لیے بیسٹ آف دی بیسٹ افراد کا انتخاب ناگزیر ہے اور ان کی رہنمائی میں تنظیم مضبوط تر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے گزشتہ 2 سال میں 11بڑے منصوبے شروع کیے ہیں جن میں اگلا پروجیکٹ سب سے نمایاں ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت ہر سال5 اہم شعبہ جات آئی ٹی، میڈیکل، لا، اکنامکس، اور سوشیالوجی میں باصلاحیت طلبہ کو منتخب کرکے کیمپ منعقد کیے جارہے ہیں، جن میں سے بہترین 10افراد کو 5 سالہ مستقل مینٹورنگ فراہم کی جاتی ہے۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ ہم ہر فیلڈ میں پروفیسر خورشید احمد جیسا فکری و عملی رہنما تیار کرنا چاہتے ہیں۔ دوسرا منصوبہ HORIZONایک میڈیا پلیٹ فارم ہے جو معاصر مسائل پر اسلامی تناظر میں نیریٹو بلڈنگ کا کام انجام دے رہا ہے ،اس میں تحریکی و غیر تحریکی افراد، مرد و خواتین، سبھی کو علمی مکالمے کی سہولت حاصل ہے۔ اس پلیٹ فارم کے لیے مرکز میں جدید اسٹوڈیو اور ماہر ٹیم تشکیل دی جا چکی ہے۔ تربیہ آن لائن منصوبہ ایک LMSپلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے جس میں اسلامی، تحریکی و فکری لٹریچر کو باقاعدہ کورسز میں ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ہر کورس میں لیکچرز، اسائنمنٹس، اور کوئزز شامل ہوں گے، جو طلبہ کو جدید انداز میں فکری رہنمائی فراہم کریں گے۔ ناظم اعلیٰ نے کہا کہ اکو ریڈز ایپ کے ذریعے اسلامی جمعیت طلبہ کے تمام شمارے، میگزینز، اور ڈائجسٹ کو ڈیجیٹل اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب کر دیا گیا جبکہ 1947سے لے کر اب تک کا تنظیمی ریکارڈ بھی ڈیجیٹلائز کر کے کوڈنگ کی صورت میں محفوظ کر لیا گیا۔ اس وقت مرکز 5 ڈیجیٹل ایپس پر کام کر رہا ہے، جن میں رپورٹنگ، روزوشب، الیکشن، LMS، اور ای لائبریری شامل ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ اگر اداروں کو تقویت دیتی رہے، فکری اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مستحکم کرے، اور ہر میدان میں اسلامی قیادت تیار کرے، تو یہ تنظیم مستقبل کی علمی، فکری اور نظریاتی قیادت بن کر ابھرے گی۔