دیامر، کمانڈر ایف سی این اے کا یوتھ کنونشن سے خطاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
کنونشن میں شریک طلبہ نے کمانڈر ایف سی این اے سے مختلف اہم مسائل پر سوالات کیے اور تجاویز پیش کیں جنہیں انہوں نے نہایت سنجیدگی سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
کمانڈر ایف سی این اے کا دیامر میں یوتھ کنوشن سے خطاب
اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی نے دیامر کا دورہ کیا اور یوتھ کنونشن میں طلبہ سے ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اپنے دورہ دیامر کے دوران قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، دیامر کیمپس میں منعقدہ یوتھ کنونشن میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے دیامر میں تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واپڈا سمیت دیگر قومی اداروں میں نوجوانوں کے لیے موجود روزگار کے امکانات سے فائدہ اٹھا کر نوجوان ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ کنونشن میں شریک طلبہ نے کمانڈر ایف سی این اے سے مختلف اہم مسائل پر سوالات کیے اور تجاویز پیش کیں جنہیں انہوں نے نہایت سنجیدگی سے سنا اور ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ شرکاء نے آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی استحکام، امن و امان کے قیام میں افواجِ پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو سراہا۔ دیامر جیسے دور دراز علاقے میں اس نوعیت کا کنونشن نوجوانوں کی بیداری، حب الوطنی اور قومی شعور کا مظہر ہے۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے. آئندہ دنوں میں حالات معمول پر آتے نظر نہیں آ رہے۔ پہلے سے تیاری کرنا ہوگی۔ پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔ انھوں نے تعلیمی اداروں میں این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارت مکار دشمن ہے. بھارت دوبارہ جارحیت کی جرات نہیں کرے گا، پہلگام واقعے کے بعد 3 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو لاپتہ کر دیا گیا۔چوہدری انوارالحق نے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری ہیں، پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم بڑھا دیے گئے. کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خضدار واقعے کے پیچھے بزدل دشمن بھارت کا ہاتھ ہے، کنٹرول لائن پر بسنے والے متاثرین کو زیادہ وسائل کی فراہمی کی ضرورت ہے، آزاد کشمیر کے بجٹ کو بڑھایا جائے. تعلیمی اداروں میں این این سی سی کی تربیت دوبارہ شروع کی جائے۔مظفرآباد میں معرکہ حق میں آزاد کشمیر کے شہدا کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بھی خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگ سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ کھڑے رہے. آزاد کشمیر میں بھارتی جارحیت سے لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا. بھارتی جارحیت سے گھروں کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر امور کشمیر مزید کہا کہ پوری قوم نے متحد ہوکر مکار دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا.افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا. پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملادیا. بھارتی جارحیت کے خلاف عوام کا جذبہ بے مثال تھا۔