بھارت 10 مئی کی شکست فاش کو قیامت تک یاد رکھے گا: وزیر اعظم کا مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح پر خطاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 10 مئی کو افواج پاکستان نے قوم کے اتحاد اور اتفاق سے بھارت کو جو شکست فاش دی دشمن اسے قیامت تک یاد رکھے گا۔
مری روڈ انٹر چینج جناح سکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ایک بار پھر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہیں، 10 مئی کو افواج پاکستان نے اپنی بہترین حکمت عملی اور بہادری سے بھارت کو جو شکست فاش دی یہ اللّٰہ تعالیٰ کا خاص انعام اور مہربانی ہے۔قوم کے اتحاد و اتفاق کی شاندار تاریخ دشمن قیامت تک یاد رکھے گا۔
بیرسٹر گوہر کی 3شخصیات سے اہم ملاقاتیں
وزیر اعظم نے جناح سکوائر کے منصوبے کی 35 دن میں تکمیل پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے ذمہ داران اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مختصر مدت میں منصوبے کی تکمیل آسان کام نہ تھا۔ انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو مزید مستعدی اور محنت اور لگن سے کام کرنے اور اسلام آباد کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وفاقی وزراء حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری کے علاوہ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
بھارت میں انتہا پسندوں کا ’’انوکھا انتقام ‘‘ جن مٹھائیوں میں ’’پاک ‘‘ کا لفظ آتا تھا انکا نام بھی بدل ڈالا
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کیلئے کم سے کم مشکلات پیدا ہوں۔ منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا۔ فیض آباد چوک پر پل کو چوڑا کرنے، شاہین چوک اور کشمیر چوک سمیت کئی اور منصوبوں پر جلد کام شروع کیا جا ئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار صرف 35 روز کی ریکارڈ مدت میں انڈر پاس پروجیکٹ مکمل کیا گیا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام جاری ہے۔ اس منصوبے سے مری جانے والے شہریوں کو آمدورفت میں بہت سہولت ملے گی۔ وقت کے ساتھ شہریوں کو ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پروجیکٹ کی تکمیل کے بارے میں بریفنگ دی۔
کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس، خصوصی بریفنگ ،عید الاضحیٰ پر سیکیورٹی کے حوالےسے اہم فیصلے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے: اعظم نذیر تارڑ
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ—فائل فوٹووفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آج خدمت اور محبت کرنے والوں کی ضرورت ہے۔
لاہور میں سول سروسز اکیڈمی والٹن میں اقلیتوں کے نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کے بیج بونے کی بجائے محبتیں بانٹنا ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، قومی پرچم کا سفید رنگ دراصل ہمارے دلوں میں ہونا چاہیے۔
وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عدم برداشت اور عدم رواداری کو فروغ ملا لیکن ہمیں اب غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرنے والا پاکستان بنانا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومت آئین پاکستان کے فریم ورک کے تحت کام کرتی ہے، نوجوان نسل کو آگے لانے کے لیے ہمیں اپنا نظام درست کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے قوم کو بہترین معمار فراہم کرنے ہیں، ہمیں مل کر معاشرے کی بہتر تربیت کا انتظام بھی کرنا ہے۔