آئی ایم ایف کا پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے مہنگائی کو پانچ سے سات فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا، اس دوران مالی سال 26-2025 کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.
آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی گفتگو ہوئی، مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد ہدف میں لانے پر زور دیا گیا ہے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلا آئی ایم ایف جائزہ 2025 کی دوسری ششماہی میں متوقع ہے، اصلاحات کے لیے پاکستانی حکام پُراعتماد ہیں، آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنے کے لیے بات چیت ہوئی، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے بنیادی اصلاحات پر بھی مشاورت ہوئی، معاشی پالیسی مضبوط اور دیرپا بنانے کے لیے بھی زور دیا گیا تاکہ کوئی خلا نہ رہے۔
اعلامیے کے مطابق معاشی پالیسی کے لیے مانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے، اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظر رکھتے ہوئے مانیٹری پالیسی بنائے، آئندہ مالی سال زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم رکھے جائیں، کرنسی کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق رکھا جائے تاکہ بیرونی دباؤ کو برداشت کرسکے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون کے مشکور ہیں، تعمیری بات چیت کرنے پر حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، پاکستان کی معاشی پالیسی میں استحکام کے لیے کاربند رہنا قابل ستائش ہے، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت انداز میں آئندہ بھی جاری رہے گی۔
Post Views: 5ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے مطابق بات چیت کے لیے گیا ہے
پڑھیں:
کراچی: شیرشاہ میں پلاسٹک گودام کی خوفناک آگ پانچ گھنٹے بعد بھی بے قابو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی کے مصروف علاقے شیرشاہ غنی چورنگی میں واقع پلاسٹک کے گودام میں آج علی الصبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے صنعتی علاقے شیرشاہ میں واقع پلاسٹک کے گودام کو لگی آگ تاحال بجھائی نہیں جا سکی، جس نے گودام میں موجود اشیاء کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شعلوں پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں شروع کر دی ہیں۔
فائر فائٹرز کے مطابق گودام میں پلاسٹک، ربڑ اور دیگر اسکریپ سامان موجود ہے جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور بجھانے کے عمل میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششیں گزشتہ پانچ گھنٹوں سے جاری ہیں، آپریشن میں چھ فائر ٹینڈرز اور دو واٹر باؤزر حصہ لے رہے ہیں۔
فائر آفیسر نے بتایا کہ گودام کے اندر موجود آئل فلٹرز وقفے وقفے سے پھٹ رہے ہیں جس کے نتیجے میں شعلے دوبارہ بھڑک اٹھتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ آگ مکمل طور پر قابو میں نہیں آ رہی۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر شارٹ سرکٹ کو آگ لگنے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم فائر ڈیپارٹمنٹ اور تکنیکی ماہرین کی ٹیمیں مکمل معائنہ اور تجزیہ کے بعد حتمی رپورٹ جاری کریں گی۔
فائر حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، آگ بجھانے کی کارروائی تیز رفتاری سے جاری ہے اور قریبی علاقوں کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی فائر ٹینڈرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔