— فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم دہشتگردی کے مستقل سدباب کےلیے قومی کانفرنس بلائیں۔

لیاقت بلوچ  نے پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی اسپتال میں عیادت کی۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی بحرانوں سے نجات کےلیے قومی سیاسی قیادت بند گلی سے باہر آئے، سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی کا مرکز اور عالمی امن کےلیے خطرہ ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ

پڑھیں:

حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے. رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 جولائی ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سیاسی اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا ملک میں سیاسی اور انتخابی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور جمہوری تعاون پر زور دیا ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی حراست میں ہیں اور کسی بھی ملاقات کی اجازت کا تعین وفاقی حکومت نہیں بلکہ عدالت کرتی ہے رانا ثنااللہ نے مخصوص نشستوں کے بارے میں خدشات کے حوالے سے کہا کہ اس سلسلے میں آئینی اور قانونی طریقہ کار کی پیروی کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ بعض گروہوں کی جانب سے بار بار الزامات اور متضاد بیانات نے اعتماد کو کمزور اور جمہوری عمل کو متاثر کیا ہے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپس آئیں اور قومی مسائل کے حل کے لیے تعمیری انداز میں اپنا کردار ادا کریں.                                                                                                                                                                                          

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر ماہرنگ بلوچ و دیگر انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، 10 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • کوئٹہ، ماہرنگ بلوچ و دیگر گرفتار کارکنان انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور مکمل، دہشتگردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے مشترکہ خطرہ قرار
  • دعوت دین کو عام کرنا،اس پر عمل کرنا ہر صاحب ایمان پر فرض ہے، لیاقت بلوچ
  • دہشتگردی علاقائی امن و سلامتی کیلئے خطرہ، پاکستان و افغانستان کا اتفاق
  • وزیراعظم کی ایف بی آر، آئی بی کے اقدامات سے ٹیکس وصولی میں اضافے کی پذیرائی
  • حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے. رانا ثنا اللہ
  • دو سال میں یہ جھوٹی پریس کانفرنس بھی نہیں کروا سکے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے : سینئر تجزیہ کار امیر عباس 
  • حکومت محاذ آرائی کے بجائے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر یقین رکھتی ہے، رانا ثنا اللہ
  • دیہی ترقی قومی خوشحالی کی ضمانت ہے، وزیراعظم کا دیہی آبادی کی ترقی کے عالمی دن پر پیغام