یشما گل اور ہانیہ عامر نے ’منگنی‘ کرلی؟ ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ڈراما انڈسٹری کی ساتھی اداکارائیں اور بہترین سہیلیاں ہانیہ عامر اور یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کا محور بنی ہوئی ہیں اور اس بار معاملہ کافی سنجیدہ ہوگیا ہے۔
ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔
یشما گل کو انگوٹھی پہناتے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہانیہ کی میرے ساتھ شادی ہوئی۔ یہ میری ہے۔
جس پر دونوں اداکارائیں خوب ہنستی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی۔
ہانیہ عامر اور یشما گل نے اس ویڈیو سے متعلق تاحال چپ سادھی ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔
صارفین نے یشما اور ہانیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ ملک پاکستان ہے اور ایسی چیزیں یہاں زیب نہیں دیتیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر کوئی مشہور ہوجائے تو اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ جو جی میں آئے وہ کرے۔ آج کل لوگوں کو نجانے کیا ہوگیا ہے۔
کچھ صارفین نے ہانیہ اور یشماگل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ مذاق ہے تو یہ کچھ زیادہ ہوگیا ہے۔
تاہم کچھ صارفین یشما اور ہانیہ کی حمایت میں آگے آگئے، انھوں نے کہا کہ دونوں کو دیکھ کر صاف لگتا ہے کہ یہ صرف ایک مذاق ہے۔
خیال رہے کہ یہ جیولری شاپ کی ویڈیو ہے جہاں دونوں خریداری کرنے آئی تھیں اور دونوں ہی گھر کے عام کپڑوں میں ملبوس ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا ہانیہ عامر اور یشما ہوگیا ہے یشما گل
پڑھیں:
صحیفہ جبار کی بولڈ تصاویر حقیقت یا اے آئی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی
پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
صحیفہ جبار خٹک ان دنوں اپنی انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ان تصاویر میں وہ مختلف مغربی لباس میں نظر آئیں جن میں ڈیپ نیک لائنز، بیک لیس جمپ سوٹ اور آف شولڈر میکسی شامل ہیں۔
صحیفہ نے تصاویر کے کیپشن میں سوال کیا کہ "یہ اے آئی ہے یا حقیقت یا فوٹو شاپ؟ کچھ نہیں کہہ سکتی۔"
View this post on InstagramA post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان تصاویر کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کردہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے تصاویر میں ان کے ہاتھ پر موجود مستقل ٹیٹو کی غیر موجودگی کو جواز بناتے ہوئے ان کے غیر حقیقی ہونے کی نشاندہی کی۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اس بولڈ لباس پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ لباس میں تصاویر پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔