اسلام آباد؛ریکارڈ 35 دن میں مکمل ہونیوالا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کیلیے کھل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: صرف 35 دن کے ریکارڈ وقت میں مکمل ہونے والا جناح اسکوائر مری روڈ انٹرچینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کے لیے ایک نیا تحفہ جناح سکوائر مری روڈ انٹر چینج ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے، جس سے شہریوں کی 15 سے 20 منٹ کی مسافت کم ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مری روڈ انٹر چینج جناح اسکوائر کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریکارڈ مدت میں نصوبہ مکمل کرنے پر سی ڈی اے، متعلقہ کمپنی کے حکام اور وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اتنی کم مدت میں منصوبے کو مکمل کرنا آسان کام نہیں تھا۔

انہوں نے وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ وہ مزید تندہی، محنت اور لگن سے کام کریں اور دارالحکومت کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا تاکہ شہریوں کو کم سے کم مشکلات پیدا ہوں۔ منصوبے کے تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا اور بہترین اور معیاری تعمیر کو یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ فیض آباد چوک، شاہین چوک اور کشمیر چوک پر پل کو چوڑا کرنے سمیت دیگر کئی منصوبوں پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس کا منصوبہ صرف 35 دن کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے وزیراعظم کل ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے پر روانہ ہونگے نیب نے رواں سال کے 3 مہینوں میں کتنے ارب کی وصولیاں کیں؟ تفصیلات جاری پشاور میں دفعہ 144 نافذ: ہوائی فائرنگ، ڈرون اور پتنگ اڑانے پر پابندی اسلام آباد الیکٹرک بس کا کرایہ 100 فیصد بڑھا دیا گیا، شہری پریشان عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو ذلت آمیز شکست؛ تھنک ٹینک نے رپورٹ جاری کردی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جناح اسکوائر اسلام آباد مری روڈ

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ 2 میں بریت کیس فوری سننے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کیلیے جلد سماعت کی متفرق درخواستوں کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد  سماعت کے لئیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر مقرر کلیا گیا ہے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیےمقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر جسٹس امین منہاس کل سماعت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ 2 میں بریت کیس فوری سننے کیلیے درخواست سماعت کیلیے مقرر
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • حکومت کا توشہ خانہ میں جمع تحائف کا مکمل ریکارڈ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ
  • ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے؟
  • کابینہ ڈویژن نے نیا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا ،تحائف کی مکمل فہرست سب نیوز پر دستیاب
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • اسلام آباد ریڈ زون کے داخلی راستوں پر ڈائیورشنز، شہری کونسا متبادل راستہ استعمال کرسکتے ہیں؟
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • کراچی، میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری، ٹریفک پولیس نے احتیاطی تدابیر جاری کر دیں