UrduPoint:
2025-05-25@00:06:08 GMT
غزہ میں جو کچھ ہو رہا وہ نسل کشی کے مترادف ہوسکتا ہے، یورپی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)یورپ کی کونسل کی پارلیمانی اسمبلی کی ایک رکن نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ نسلی تطہیر اور نسل کشی کے مترادف ہوسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے غزہ کی پٹی میں موجودہ صورتحال کو ایک خوفناک سانحہ قرار دیا۔کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی مقررہ ساسکیا کلوئٹ نے غزہ میں خواتین، بچوں اور یرغمالیوں سے متعلق انسانی بحران کو فوری طور پر ختم کرنے کی ضرورت کے بارے میں گفتگو کی۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا یہ ایک بہت بڑا انسانی ساختہ سانحہ ہے جس کا سبب انسان اور پوری انسانیت ہے۔ ہم نے اسے اپنی آنکھوں کے سامنے مداخلت کے بغیر ہونے دیا۔ساسکیا کلوئٹ نے نشاندہی کی کہ یہ واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام نہیں کرتی۔ بین الاقوامی انسانی قانون بغیر کسی رکاوٹ کے اور کافی مقدار میں انسانی امداد کی فراہمی کا حکم دیتا ہے تاکہ آبادی کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ خاتون مقررہ نے اسرائیل پر ایک بار پھر غزہ کے لوگوں کو قتل کرنے کی کارروائیاں فوری طور پر روکنے اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیر صحت مصطفی کمال کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات،عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر ماجد ابو رمضان سے ملاقات کی جس میں غزہ کیلئے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے)
مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا۔
وزیر صحت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان فلسطین، خصوصاً غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، یہ نسل کشی پر مبنی مہم اور مظالم فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔