ایف آئی اے کی بڑی کامیاب، بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے ایک بڑی کارروائی میں بدنام زمانہ انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دالبندین شہر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس شناخت افتخار حسین کے نام سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انسانی اسمگلنگ کا شکار بچوں کو جنسی استحصال و گھریلو غلامی کا سامنا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم انسانیا سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا اہم کارندہ ہے، ملزم غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوایا، ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم مسافروں کے پاسپورٹس پر جعلی ایف آئی اے امیگریشن اسٹیمپس لگانے میں ملوث پایا گیا، ملزم سے متعدد پاسپورٹس اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انسانی اسمگلنگ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ تفتان.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلنگ ایف ا ئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ تفتان ترجمان ایف ا ئی اے کے مطابق میں ملوث
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔