شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2025ء) شدید طوفانی موسم نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں شدید طوفانی موسم کے باعث دن کے وقت میں ہی اندھیرا چھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں شدید آندھی وطوفان کے باعث ہونے والے نقصانات بارے ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔
ترجمان کے مطابق آندھی و طوفان کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوئے۔راولپنڈی میں1 ،جہلم 3 ،شیخوپورہ 1 ،ننکانہ صاحب 1 ،سیالکوٹ 1 اور میانوالی میں 1 شہری جاں بحق ہوا ۔ترجمان کے مطابق اموات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر ہونے کے باعث ہوئیں ۔طوفان کے باعث متعدد کچے اور بوسیدہ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ۔(جاری ہے)
ترجمان کے مطابق لاہور میں بھی درختوں کے گرنے اور سولر پینلز کو نقصانات کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ۔
ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبہ بھر کے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔ریلیف کمشنر نے کہا کہ 1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق متاثرہ خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے،شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کے الرٹس کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں،آسمانی بجلی سے بچا ئوکیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں ،بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں بوسیدہ عمارتوں کے قریب ہرگز نہ جانے دی،ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے مطابق کے باعث
پڑھیں:
رومانیامیں شدید گرمی ‘دارالحکومت سمیت 15 علاقوں میں سرخ انتباہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بخارسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث دارالحکومت بخارسٹ سمیت 15 علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کی لہر شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں پھیل جائے گی۔ ریڈ وارننگ سے متاثر ہونے والی کاؤنٹیوں میں مہیڈینتی، گورج، ڈولج، اولٹ، ویلسیا، ارجس، ٹیلیورمین، گیورگیو، ڈمبوویتا، پرہووا، بوزاؤ، بریلا، آئیالومیتا، کیلارسی، الوف اور دارالحکومت بخارسٹ شامل ہے۔