نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو مات دی، وفاقی وزیر مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور:
وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو مات دی اور ہم نے جنگ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے جیتی ہے۔
وفاقی وزیر مصدق ملک نے لاہور میں پاکستان کیمیکل مینو فیکچر ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا، جنگ بھی ہم نے مستقبل کو مد نظر رکھتے ہوئے جیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے آنے والے جہازوں نے بھارت کو کیسی مات دی، مودی نے کہا رافیل کی مدد سے اپنے ملک سے ملیا میٹ کردیں گے لیکن پھر دیکھا کیسے وہ گر گئے، انڈسٹری کو اپنی جنگ جیتنی ہے تو آگے بڑھنا ہے اور ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا ری سائیکلنگ کی طرف جا رہی ہے، انڈسڑی میں زیادہ پیسے لگانے سے بہتر کم پیسے والی ٹیکنالوجی کی مدد لے، میں چاہتا ہوں آپ ٹیکنالوجی کو ایک نئے زاویے سے دیکھیں۔
مصدق ملک نے کہا کہ ہماری وزارت کی ذمہ داری ہے کہ آپ کو عالمی سطح پر آگے لے کر جائیں، دنیا میں جو سہولیات آ رہی ہیں اس سے فائدہ اٹھائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
عالمی مقابلہ جیتنے والے بلوچستان کے سینڈ آرٹسٹ طے شدہ انعامی رقم سے محروم، مڈل مین ہزاروں ڈالر لے اڑا
بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان سینڈ آرٹسٹ سمیر شوکت عالمی سطح کے ایک آن لائن مقابلے میں پہلا انعام جیتنے کے باوجود انعامی رقم سے محروم ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بڑھتے ہوئے سائبر فراڈز میں اے آئی کا استعمال، جعل سازی سے کیسے بچا جائے؟
گڈانی کے نوجوان آرٹسٹ سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے فری لانسر ویب سائٹ کے ایک بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے ساحل پر ریت میں کمپنی کا لوگو تخلیق کیا اور اس تخلیقی ویڈیو کی بنیاد پر پہلا انعام حاصل کیا۔
مقابلے کی انعامی رقم 10 ہزار ڈالر تھی جو جیتنے پر طے شدہ فارمولے کے مطابق 8 افراد میں برابر تقسیم ہونی تھی۔
سمیر شوکت کے مطابق چند ماہ قبل گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے محمد شفیق عطاری نے ان سے رابطہ کیا اور مقابلے کی تفصیل فراہم کی۔ چونکہ گڈانی کے نوجوان فری لانسر ویب سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنانے میں ناکام رہے تھے اس لیے شفیق نے پیشکش کی کہ وہ اپنی پروفائل کے ذریعے مقابلے میں انٹری ڈال دے گا۔ طے پایا کہ انعامی رقم 8 شرکا میں برابر تقسیم کی جائے گی یعنی ہر شخص کو 1،250 ڈالر ملیں گے۔
تاہم انعام جیتنے کے بعد رقم شفیق عطاری کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی تو اس نے گڈانی کے نوجوانوں کو محض 500 ڈالر بھیجے اور بقیہ 9،500 ڈالر خود رکھ لیے۔ اس کے بعد شفیق نے نہ فون کالز کا جواب دیا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر دستیاب رہا بلکہ اپنے اکاؤنٹس بھی ڈی ایکٹیویٹ کر دیے۔
مزید پڑھیے: فراڈ سے بچنے کے لیے ٹریول ایجنٹ کا انتخاب کرتے ہوئے کن چیزوں کو مدنظر رکھا جائے؟
متاثرہ نوجوانوں نے اس واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے 7 جولائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی کراچی میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے پنجاب حکومت، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے تاکہ ان کی محنت اور حق کی کمائی واپس مل سکے۔
سمیر شوکت کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد بلوچستان کے ساحلی علاقوں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر متعارف کرانا تھا، لیکن اس دھوکہ دہی نے ان کے خوابوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں: کمبوڈیا: پرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دیکر پاکستانیوں سے فراڈ کا انکشاف
انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں سخت کارروائی کر کے فنکار برادری کو انصاف دلائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی آرٹسٹ کے ساتھ فراڈ سینڈ آرٹسٹ سمیر شوکت عالمی آرٹ مقابلہ