پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوارکےروز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تا ہم پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ۔ اس دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔
اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی.
۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: اٹک 48، اسلام آباد(سٹی 38، گولڑہ 13، بوکرا 06،ائرپورٹ05، سید پور 03،)، راولپنڈی (شمس آباد 36، چکلالہ 20) جوہرآباد 16، منگلا 14، چکوال 12، مری 11، جہلم 07، منڈی بہاؤالدین 07، سیالکوٹ(سٹی 05، ائرپورٹ02)، شیخوپورہ، گوجرانوالہ02، گجرات01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 21، سیدو شریف 14، کاکول 08، لوئر دیر 05، تخت بھائی 01، کشمیر: کوٹلی 13، راولاکوٹ 12، گڑھی دوپٹہ02، بلوچستان: لسبیلہ 05، بار خان اور سبی میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 50،سبی49، دادو ، موہنجوداڑو، روہڑی ،لاڑکانہ اور شہید بینظیر آباد میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اتوار (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہو سکتی ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں مطلع جزوی ابر ا لود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش چند مقامات پر اسلام ا باد شمال مشرقی علاقوں میں ژالہ باری
پڑھیں:
گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: امیر مقام
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں ترقی، استحکام اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا کہ عوام کا وفاقی حکومت پر بڑھتا ہوا اعتماد حکومت کے انتظامی اور ترقیاتی اقدامات کی کامیابی کا مظہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں حالیہ بدامنی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی بھارتی سازش کا حصہ ہے۔