اسلام آباد، پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔ 26 مئی 2025ء سے نئی کرایہ پالیسی نافذ کی جا رہی ہے جس کے تحت اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر یکساں طور پر فی سفر کرایہ 100 روپے مقررکر دیا گیا ہے۔ پہلے مختلف روٹس پر کرایہ 50 سے 90 روپے کے درمیان تھا تاہم حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی آپریشنل لاگت، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے اور سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کرایوں میں نظرثانی ناگزیر تھی۔ شہریوں نے اس فیصلے پر مختلف آراء کا اظہار کیا ہے، کچھ نے اضافے کو معاشی بوجھ قرار دیا جبکہ دیگر نے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ضروری اقدام قرار دیا، حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر
اسلام آباد:عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔
عراقی حکام نے زائرین کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں۔
حکام کے مطابق 50 سال سے کم عمر اکیلے مردوں کو زیارت کے لیے ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 50 سال سے کم عمر مردوں کو خاندان کے ہمراہ درخواست دینے پر زیارت ویزا جاری کیا جائے گا۔