Daily Mumtaz:
2025-05-25@19:37:12 GMT

نسیم شاہ کی بیٹرز سے پٹائی؛ فٹنس پر سوال اُٹھنے لگا

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

نسیم شاہ کی بیٹرز سے پٹائی؛ فٹنس پر سوال اُٹھنے لگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں بیٹرز کے ہاتھوں مسلسل پٹائی اور ناقص بالنگ نے نسیم شاہ کی فٹنس پر سوالیہ نشان اُٹھادیا۔

نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سوال اٹھایا کہ نسیم شاہ کو لاہور کے خلاف میچ میں آخر کے اوور میں مار پڑی، اسکے باوجود انہوں نے ایک بھی یارکر بال نہیں کروائی کیونکہ اس میں زور لگتا ہے اور وہ مکمل فٹ نہیں ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ نسیم شاہ کو بنگلادیش کیخلاف سیریز میں آرام دینا چاہیے، مجھے نہیں سمجھ آرہا ہے متحدہ عرب امارات سے ہار کر آنے والی ٹیم کیخلاف اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو کیوں موقع نہیں دیا جارہا۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وہ پہلے 2020 اور 2021 میں اس لیے یارکرز کرواتے تھے کہ وہ مکمل فٹ تھے، اب وہ چانس نہیں لے سکتا، سلو بالز کریں گے تو پھر ایسی ہی مار پڑے گی۔

اس موقع پر باسط علی نے کہا کہ اگر موجودہ فارم پر قومی ٹیم میں لڑکوں کی سلیکشن کی گئی ہے تو پھر نسیم شاہ کیسے ٹیم میں آگیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نسیم شاہ

پڑھیں:

عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور کی عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے آغاز پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو، اس پر وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا یہ بہت خوشی کی بات ہے، ساری قوم کی فتح ہے۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح کرتے ہوئے شہباز شریف سے سوال کیا کہ کیا یہ درست ہے کہ آپ نے دعوے میں اخبارات کو فریق نہیں بنایا اور نہ ہی لیگل نوٹس دیا ، کیا اس کی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے خود اخبارات کو بیان جاری نہیں کیا تھا؟

اس پر شہباز شریف نے کہا کہ 28 اپریل 2017 کو بانی پی ٹی آئی نے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کیا اور اگلے دن اخبارات میں اس کی خبر شائع ہوئی۔

وکیل نے جب شہباز شریف سے یہ پوچھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ کیا ہوا تھا؟

تو شہباز شریف نے جواب دیا کہ پاناما کیس ان کے خلاف نہیں تھا اس لیے فیصلے کا علم نہیں ، وکیل نے پوچھا کہ پاناما کیس میں فریق کون تھے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ وہ فریق نہیں تھے مگر یہ سب ریکارڈ کا حصہ ہے۔

بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کردی گئی۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اب مہنگائی کم ہے مگر 38فیصد پر بھی کون لےکرگیا ؟مفتاح اسماعیل  نے حکومت سے سوال پوچھ لیا
  • پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے
  • بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
  • جج صاحب آپ سمیت کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد کو فتح مبارک ہو :وزیر اعظم کی ہرجانہ کیس میں پیشی کے موقع پر گفتگو
  • عمران خان کیخلاف 10 ارب ہرجانے کا کیس: وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش
  • مارخور صرف ایک جانور نہیں، یہ ہماری قومی غیرت، بقاء، اور فطری خوبصورتی کا نشان ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
  • عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس میں وکیل کی شہباز شریف سے جرح
  • عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانہ کیس: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر جج اور دیگر کو جنگ جیتنے پر مبارکباد
  • ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے، لاہور قلندرز