عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں سولر انرجی کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عسکری قیادت نے جوہری قوت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، ہمارے موقف کو پوری دنیا میں سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے دوران جس تحمل سے لیڈر شپ اور افواج نے حکمت عملی بنائی، وہ قابل ستائش تھی، پاکستان کے اقدامات سے پوری دنیا میں اچھا پیغام گیا، جنگ میں فتح پر پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارت کے جھوٹے الزامات کے باوجود ہم نے تیسرے فریق سے تحقیقات کروانے کا کہا، جس پرہم نے پوری دنیا کو قائل کرلیا، بلوجستان میں بھارت کی مداخلت کا ایشو میں نے بطور وزیر اعظم اٹھایا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سولر انرجی اور الیکٹرک گاڑیوں سے آلودگی کم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی بات مریم نواز اور پیپلز پارٹی سے بہت اوپر نکل گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر ڈیرہ اسماعیل خان میں فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4خوارجی دہشت گرد مارے گئے پاکستان کو بھارت پر ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی برتری حاصل ہو گئی،احسن اقبال حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلا مقابلہ امیر منتخب معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب بڑا قدم، بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2000میگاواٹ بجلی مختص TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار