اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے:ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاک فوج نے صرف دشمن کے عسکری اہداف کو نشانہ بنایا، ہم نے سویلین آبادی، مندر یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان نہیں پہنچایا۔ انسانی حقوق اور عالمی قوانین کا مکمل احترام کیا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے خبردار کیا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی حماقت کی تو پاکستان کا جواب شدید تر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ناپاک عزائم مٹی میں ملا دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر الزام عائد کیا کہ وہ افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ افغان بھائیوں سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کے آلہ کار نہ بنیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا کہ فیلڈ مارشل نے 26 مقامات پر بھارت کو جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ مظفرآباد کا سات سالہ ارتضیٰ جس بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کی شیلنگ سے شہید ہوا تھا اسے تباہ کیا گیا۔ 6 اور 7 مئی کی رات معصوم بچوں کو شہید کرنے والے بھارتی جہازوں کے اڈوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہماری پہلی ترجیح ہمیشہ امن ہی ہے۔ افغانستان ہمارا برادر اور پڑوسی اسلامی ملک ہے۔ پاکستان میں ہر دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا چہرہ ہے اور دہشتگرد ہندوستان کے پیروکار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا خیبرپختونخوا اور پختون روایات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاک افواج ایک ساتھ ہیں۔نہوں نے مزید کہا کہ ’خارجی نورولی کہتا ہے شریعت میں اجازت ہے آپ کافر سے مدد لے سکتے ہیں، مگر اسلام میں کفر اور حق آپس میں اکٹھے نہیں ہوسکتے۔ وہ سمجھے تھے کہ یہاں کے عوام اور فوج ایک دوسرے سے دور ہیں۔ یہ قوم اور فوج ہمیشہ سے متحد تھی، متحد رہے گی۔‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دے کر کہا، ’ہمارا پہلا انتخاب امن ہے۔‘س دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’انہوں (بھارت) نے سوچا کہ حملے کریں گے اور پاکستان جواب نہیں دے گا۔ آپ نے دیکھا آپ سب کس طرح اپنے ملک کے پیچھے کھڑے ہوئے۔ اپنے ملک کے پیچھے پورا پاکستان کھڑا ہوا۔ اللہ کے حکم سے یہ آہنی دیوار کھڑی ہوئی۔ آہنی دیوار نے وہ تمام غلط حکمت عملی جو بھارت، مودی نے کی تھی، اس کو غلط ثابت کیا۔‘دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بھی اس شاندار آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔وزیر اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس امر کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے اور دشمن کے منصوبے ناکام بنا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر نے دشمن کے کیا کہ کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔