بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا  ۔
لالو یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اب سے تیج پرتاپ کا پارٹی اور خاندان میں کسی قسم کا رول نہیں ہو گا۔
انھوں نے ایکس پر لکھا ’نجی زندگی میں اخلاقی اقدار کو نظر انداز کرنا سماجی انصاف کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کو کمزور کر دیتا ہے۔ بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ہے۔‘
لالو یادو نے لکھا ’ان حالات کی وجہ سے میں انھیں پارٹی اور خاندان سے نکالتا ہوں، اب سے ان کا پارٹی اور خاندان میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ انھیں چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔‘
انھوں نے لکھا ’وہ خود اپنی ذاتی زندگی کے اچھے اور برے اور خوبیوں اور خامیوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو بھی اس کے ساتھ تعلقات رکھے گا اسے اپنی صوابدید پر فیصلہ کرنا چاہیے۔‘
اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر تیج پرتاپ یادو کے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ کی گئی تھی جس پر اپوزیشن نے آر جے ڈی کو نشانہ بنایا تھا۔
اس کے بعد تیج پرتاپ یادو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہیک ہو گیا ہے اور ان کی تصاویر کو غلط ایڈٹ کیا گیا ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پارٹی اور خاندان یادو نے

پڑھیں:

اوکاڑہ میں ٹریلر کی ٹکر سے باپ، بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق

اوکاڑہ میں ٹریلر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا نتیجے میں باپ، بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں تیز زفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، یہ خوفناک حادثہ جی ٹی روڈ پر پنجاب کالج کے سامنے اس وقت پیش آیا جب والد بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں محمد ندیم اور ان کے تین بچے 10 سالہ آریان، 8 سالہ ایان اور 6 سالہ عائزہ شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ٹریلر ڈرائیور کی تیز رفتاری، غفلت اور کوتاہی کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لے لیا۔

متعلقہ مضامین

  • بشام میں 4 بیٹے 90 سالہ بزرگ والد کیلیے دلہن لے آئے
  • یورپی یونین نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسرائیل کو کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دے، اسپین
  • انصار اللہ یمن نے امریکہ کو ''میدان سے ہی نکال باہر'' کر دیا ہے، اسرائیلی میڈیا
  • سندھ میں سیاسی بیداری
  • اوکاڑہ میں ٹریلر کی ٹکر سے باپ، بیٹی اور دو بیٹے جاں بحق
  • اوکاڑہ: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ، 2 بیٹے اور بیٹی جاں بحق
  • شہزاد رائے نے اپنا کلاسک گانا "آنٹیوں "کے نام کردیا
  • عمران خان کی رہائی کیلئے ایک اور کوشش
  • یشما گل اور ہانیہ عامر کی ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنانے کی ویڈیو وائرل