2025-05-25@20:52:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1876
«پارٹی اور خاندان»:
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 9 بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج مارے گئے۔دوسری کارروائی سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں کی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 بھارتی سپانسرڈ خوارج ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری کارروائی خیبر کے علاقے باغ میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ 3خوارج کو ہلاک کیا۔آئی ایس پی آر نے...
بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرساد یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ۔ لالو یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ اب سے تیج پرتاپ کا پارٹی اور خاندان میں کسی قسم کا رول نہیں ہو گا۔ انھوں نے ایکس پر لکھا ’نجی زندگی میں اخلاقی اقدار کو نظر انداز کرنا سماجی انصاف کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کو کمزور کر دیتا ہے۔ بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہماری خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ہے۔‘ لالو یادو نے لکھا ’ان حالات کی وجہ سے میں انھیں پارٹی اور خاندان...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ بدقسمتی سے فارم 47 کے سائے میں بننے والی یہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی حمایت سے محروم ہیں اور ہر سطح پر عوام کی آواز سے خوفزدہ ہو کر ریاستی تشدد اور ماورائے آئین اقدامات کا سہارا لے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے مورو، نوشہرو فیروز اور دیگر علاقوں میں ہونے والے ریاستی جبر اور پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے جائز آئینی و انسانی حقوق کے لئے پرامن احتجاج کرنا سندھ کے عوام کا بنیادی حق ہے۔ جسے دبانے کے لیے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت جبر، گولی...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید2 طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا ،خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے...
صوبہ سندھ میں بڑی تیزی سے تبدیلیاں آئی ہیں۔ ماضی میں جو بھی تحریکیں سندھ میں چلیں اور خاص کر ایم آر ڈی 1983 کی تحریک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان تحاریک کی قیادت سندھ کے وڈیروں نے کی تھی۔ اس بات میں کہیں کچھ صداقت بھی پائی جاتی ، ذوالفقارعلی بھٹوکی پھانسی کی وجہ سے سندھ کے عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور وڈیرے اس بات پر مجبور تھے کہ وہ عوام سے کٹ کر رہ نہیں سکتے تھے۔ ایم آر ڈی کی تحریک دو ہفتے بھی نہ چل پائی تھی کہ سندھ کے وڈیرے جو جیلوں تک پہنچے، انھوں نے معافی نامے لکھ کر اپنی جانیں چھڑوائیں اور رہا ہوگئے۔ بعد میں یہ...
لاڑکانہ میں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے پلان کو عوام پر ڈرون گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہازی سائیز کابینہ مختصر اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا بے حسی کی انتہا ہے، سب سے زیادہ ریونیو...
رہنماؤں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ تمام وفاقی اداروں کے سربراہان کا تقرر صلاحیت اور پیشہ ورانہ قابلیت کی بنیاد پر کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں چیئرمین پی ٹی اے کے اے این پی رہنماء ایم ولی خان کے ساتھ غیرمناسب رویے کیخلاف مذمتی قرار داد جمع کرا دی گئی۔ مذمتی قرارداد پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی اور سلیمہ خان کاکڑ نے جمع کرائی۔ اے این پی رہنماؤں کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیاست اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوششیں کوئی نئی بات نہیں ہیں۔ جب بھی کوئی سیاسی جماعت یا رہنماء...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی رہائی کے لیے پس پردہ ایک اور کوشش سامنے آئی ہے جس میں امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں یہ گروپ حالیہ دنوں پاکستان پہنچا ہے اور فی الحال لاہور میں موجود ہے ذرائع کے مطابق یہ وفد خاموش سفارتکاری کے تحت عمران خان کی قانونی اور سیاسی مشکلات میں کمی کے لیے سرگرم ہے تاہم اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی اور نہ ہی کسی اہم ریاستی عہدیدار سے ملاقات کی باضابطہ تصدیق ہوئی ہےیاد رہے کہ یہ گروپ چند ماہ قبل بھی اسلام آباد آیا تھا جہاں اس نے ایک سینئر حکومتی شخصیت کے ساتھ ملاقات کے علاوہ عمران...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کسی اہم عہدیدار کے ساتھ اس وفد کی کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی رہائی کی تازہ کوششوں کے سلسلے میں ایک مرتبہ پھر پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے چند ماہ قبل اسلام آباد کے دورے کے دوران ایک سینئر عہدیدار کے ساتھ ساتھ عمران خان سے جیل میں ملاقات کی تھی۔ یہ گروپ اس وقت لاہور میں موجود ہے۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد اب تک عمران خان سے ملاقات میں کامیاب نہیں ہو پایا، اس بات کی تصدیق بھی نہیں ہوئی کہ کسی اہم عہدیدار کے ساتھ اس وفد کی کوئی بات چیت ہوئی ہے یا نہیں۔ اس وفد...
سندھ اسمبلی—فائل فوٹو سندھ اسمبلی میں پانی اور لوڈ شیڈنگ کی گونج مسلسل دوسرے روز بھی سنائی دی۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے کراچی کو پانی کی فراہمی اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں پانی کا دھندا عروج پر ہے: سندھ اسمبلی میں محمد فاروق کا توجہ دلاؤ نوٹسسندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ جماعتِ اسلامی محمد فاروق نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم کے ارکان شارق جمال اور عامر صدیقی نے کراچی میں پانی کے بحران پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔عامر صدیقی نے کہا کہ پانی کی قلت کے حوالے سے وزیرِ بلدیات کو خطوط لکھے مگر وہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کے داخلے پر پابندی لگانے کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جمعے کو چین کی حکومت نے کہا کہ اس سے امریکہ کی بین الاقوامی حیثیت اور اس یونیورسٹی کو نقصان پہنچے گا۔ ہانگ کانگ کی ایک یونیورسٹی نے اس غیر یقینی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر ملکی طلبہ کو اپنے ہاں یہ موقع فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس کا مقصد اس صورتحال کا فائدہ اٹھانا ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں چینی طلبا کی تعداد ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبہ کی کُل تعداد میں اکثریت چینی اسٹوڈنٹس کی ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے اعداد...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت کی اتحادی پیپلز پارٹی نے مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اس کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔ مجوزہ پنجاب لوکل گورنمنٹ بل پر جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل میں بلدیاتی نمائندوں کو نوکر شاہی کا غلام بنا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کو اختیارات کا گھنٹہ گھر بنانا مقامی نظام کی نفی ہے۔ حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ ڈی سی کے اختیارات کو چیک کرنے کے لیے کوئی منتخب نمائندہ موجود نہیں ہوگا اور اختیارات کی نچلی سطح تک آپشنل منتقلی صوبائی حکومت کی مرضی پر ہو گی۔ نئے بل کے تحت ڈپٹی کمشنر حلقہ بندیوں پر بھی...
ہارورڈ یونیورسٹی نے جامعہ میں غیر ملکی طلبا کے داخلوں کو روکنے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، ٹرمپ انتظامیہ کا نیا فیصلہ یونیورسٹی نے ڈونالڈ ٹرمپ کے آئیوی لیگ اسکول کی بین الاقوامی طلبا کے اندراج کی اہلیت کو منسوخ کرنے کے فیصلے پر ٹرمپ انتظامیہ پر مقدمہ دائر کیا ہے۔ گارجین کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن کی وفاقی عدالت میں دائر کی گئی شکایت میں ہارورڈ نے منسوخی کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم اور دیگر وفاقی قوانین کی سخت خلاف ورزی قرار دیا۔ اس نے یہ بھی کہا کہ منسوخی کا یونیورسٹی اور 7،000 سے زیادہ ویزا ہولڈرز پر فوری اور...
چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیرون ملک طلبا کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دینے پر پابندی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تعلیم دشمنی پر مبنی سیاست کے خلاف ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہارورڈ یونی ورسٹی میں بیرون ملک کے طلبا کو داخلہ دینے پر پابندی کے فیصلے سے پوری دنیا میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوگی۔ چین کی وزارت خارجہ نے ہارورڈ پر غیرملکی طلبا کے داخلے پر پابندی کو امریکا کی خود ساختہ کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی تعلیمی تعاون پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کے منفی اثرات تعلیمی، سفارتی اور انسانی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ چین کی سوشل میڈیا پر...
---تصویر بشکریہ رپورٹر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے سرپرستِ اعلیٰ رانا ابرار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری پہچان، فخر اور ایمان کا حصہ ہے اور اس کےلیے تن من، دھن کی ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) جاپان کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس میں پارٹی کے چیئرمین ملک یونس، سیکریٹری جنرل شمز بٹ، نائب صدر مرزا اکرم اور دیگر عہدیداران شامل تھے۔رانا ابرار احمد نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دشمن کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ان کے آبائی شہر مریدکے میں ان کے گھر کے قریب آ گرا، لیکن اس کے باوجود اہلِ علاقہ نے خوف کے بجائے جذبہ حب الوطنی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) امریکہ میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے جمعرات 22 مئی کو اعلان کیا کہ اس نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے بین الاقوامی طلباء کے اندراج اور داخلہ دینے کی اہلیت منسوخ کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد غصے کا اظہار کیا تھا۔ وہ یونیورسٹی کو سامیت دشمنی کا مرکز قرار دیتے ہیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ داخلے کے عمل میں نگرانی سے کام لیا جائے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ادارے کو ایک خط لکھ کر بتایا ہے کہ ’’ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کو فوری طور پر منسوخ...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام سروس اسٹیشنز پر واٹر ری سائیکلنگ پلانٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پانی کے تحفظ سے متعلق اہم احکامات جاری کر دیے۔ عدالت نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ عدالتی احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پانی کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیں مزید اقدامات کرنا ہونگے۔ سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ قصور میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تاحال غیر فعال ہے اور نجی کمپنی ایک سال گزرنے کے باوجود اسے بحال کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اس موقع پر محکمہ ماحولیات کے...
کوئٹہ: بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آ گیا، جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں ہیں آج صوبے کے کئی شہروں میں درجہ حرارت معمول سے خاصا زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ بعض علاقوں میں آئندہ گھنٹوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ صوبے میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں دوپہر کے بعد چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، تاہم مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کوئٹہ میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت...
خضدار میں اسکول بس پر دہشتگرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں شامل طالب علم حیدر اور طالبہ ملائکہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ شہداء میں 5 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے اس بزدلانہ حملے کو بھارت کی جانب سے بلوچستان میں پراکسی دہشت گردی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خضدار حملہ فتنہ الہندوستان اسپانسرڈ گروہ نے کیا، جو بھارت کے ایما پر پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: خضدار: اسکول بس پر دہشتگرد حملہ، اقوام متحدہ کی شدید مذمت سیکیورٹی ذرائع...
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 5 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، جمعرات کے روز ہوم لینڈ سکیورٹی کی جانب سے یونیورسٹی کو اس فیصلے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق، ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ہارورڈ کو ایک خط میں بتایا کہ یونیورسٹی میں جاری تفتیش کے باعث اسٹوڈنٹ اور وزیٹر ایکسچینج پروگرام کی سرٹیفیکیشن منسوخ کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے تحت ہارورڈ اب غیر ملکی طلبا کو داخلہ نہیں دے سکے گی، جبکہ موجودہ غیرملکی طلبا کو دوسرے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر کرنا ہوگا۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے...

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹا ئو ن کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ا یس )وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اھلیان راول ٹا ئو ن کے لئے راول ٹان کمیونٹی سینٹر کے لئے فنڈز جاری کر دیئے۔ سابق چیئرمین یونین کونسل راول ٹا ئو ن مارگلہ ٹان سید ظہیر احمد شاہ کی درخواست پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ٹان کمیونٹی سینٹر پلاٹ کی صفائی، لیولنگ،فلنگ،پورے پلاٹ پر سیمٹی فرش،مکمل پلاٹ پر چاردیواری، چاردیواری پر خاردار تار(کنڈہ تار) گلی نمبر 2 ،گلی نمبر 3،اور گلی نمبر 4،سے کمیونٹی سینٹر کی طرف...

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کا 45 واں اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو یہاں پائیدار ترقی کے اہداف اچیومنٹ پروگرام پر سٹیئرنگ کمیٹی کے 45 ویں اجلاس کی صدارت کی۔ نائب وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں بجلی، تجارت، مذہبی امور اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزراءسمیت اہم سٹیک ہولڈرز، وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز، اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی حکومت کے حکام نے شرکت کی۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بنیادی ترقیاتی بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی نشاندہی میں مقامی کمیونٹیز کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیالکوٹ کے رہنما طلعت جعفری کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بلاول ہاوس سے جاری تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کی اہلیہ،بیٹی کائنات طلعت اور بیٹے عون جعفری کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مرحوم طلعت جعفری کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کسی کے ساتھ بھی مذاکرات ہونے کی تردید کر دی۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اداروں اور پارٹی کے درمیان خلا کم ہونا چاہیے ہم سے جو ہو سکتا تھا وہ ہم نے کیا.انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف رہیں گے لیکن جیلوں میں ڈالنے والا سلسلہ ختم ہونا چاہیے. آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوئے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان بری ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ فی الحال کسی کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے، جنگ بھی ہو تو بلآخر مذاکرات ہی ہوتے ہیں. مذاکرات ملک اور جمہوریت کیلیے ہونے چاہئیں. عمران خان نے اسٹبلشمنٹ کے...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
—فائل فوٹو کے-الیکٹرک نے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی بحال کردی۔کراچی کو بجلی تقسیم کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بجکر 35 منٹ پر مکمل ہوا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی شروع کردی گئی۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو آج سے پانی کی فراہمی شروعکراچی دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سےکراچی میں پیر کو... واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ترجمان کا...
کراچی: شہر قائد میں پانی کی فراہمی میں تعطل کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی بحال ہونے کے بعد پانی کی روانگی بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق، کیبل اور سی ٹی فالٹ کا کام رات 1 بج کر 35 منٹ پر مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔ مزید پڑھیں: گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی معطل ہونے سے کراچی کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر واٹر کارپوریشن کے مطابق گھارو...
کراچی: کراچی: گھارو پمنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر بجلی معطل ہونے کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو پمپنگ اسٹیشن اور فلٹر پلانٹ پر کیبل اور سی ٹی فالٹ صبح ساڑھے 10 بجے ہوا اور کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی فالٹ تاحال صحیح نہیں ہوسکا۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک فالٹ کے باعث گھارو پمپنگ اسٹیشن مکمل طور پر بند ہے، جس سے شہر کو یومیہ 30 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن معطل ہونے کی وجہ سے پورٹ قاسم، بن قاسم ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ ملاقات میں سیاسی صورت حال اور پارٹی امور پربات چیت ہوئی۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے قانونی کارروائی تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سندھ سمیت ملک بھر میں پارٹی کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدہ گزشتہ ہفتے نافذ ہو چکا ہے، جس کے تحت دونوں معیشتوں نے تجارت کو فروغ دینے کے لیے محصولات میں کمی کی ہے، جیسا کہ دونوں ممالک مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماسکو اور تہران کے درمیان 20 سالہ اسٹرٹیجک شراکت داری معاہدے کی ایرانی پارلیمان نے منظوری دے دی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو وسیع کرنا اور دفاعی تعاون بڑھانا شامل ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان نے 17 جنوری کو اسٹرٹیجک شراکت معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ روس کی قانون ساز برانچ نے اپریل میں اس معاہدے کی منظوری...
پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں. سیکیورٹی فورسز پر الزامات بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہیں. ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ ڈرون حملے میں بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 19مئی 2025 کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں کا ضیاع ہوا. اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر بے...
— فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت مسلم لیگ ن کا پارلیمانی پارٹی اجلاس ہوا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد متفق طور پر منظور کی گئی۔قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ اجلاس بھارتی جارحیت اور بلا جواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں مزید لکھا ہے کہ معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں اور مساجد کو شہید کیا گیا، اجلاس اپنے تمام شہداء کو عقیدت کے پھول پیش کرتا ہے، شہداء کے اہلخانہ کے حوصلے اور صبر کو خراج تحسین جبکہ غازیوں کو سلام پیش کرتا ہے۔قرارداد کے متن میں لکھا ہے کہ اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے، مسلح افواج...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا جس کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما اپیلیں مقرر کرانے کے لئے متحرک ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ گھوٹکی...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا معطلی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکیں۔ پی ٹی آئی کے رہنما 190 ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے۔ سینیٹر شبلی فراز، انتظار حسین پنجوتھہ، حلیم عادل شیخ اور شعیب شاہین بھی قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے چیمبر میں موجود ہیں۔ Post Views: 3
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں سزا معطلی کی اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہ ہوسکیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنیکی ہدایتاسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما 190ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرانے کے لیے متحرک ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے۔سینیٹر شبلی فراز، انتظار حسین پنجوتھہ، حلیم عادل شیخ اور...
خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا اسکول بس پر حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز خضدار(آئی پی ایس) خضدار میں معصوم طلبہ کو لے جانے والی اسکول بس پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین طالبات شہید اور متعدد بچے زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کی جانب سے کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میدان جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے بزدلانہ کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ اس حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، جسے بلوچستان میں موجود بھارتی پراکسی نیٹ ورکس نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے...
راولپنڈ ی (اوصاف نیوز)میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں،اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا،اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہیں۔ اس حملے میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں دہشت...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، دفاعی ماہرین بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر عباس پور میں سیز فائر لائن کے قریب اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سابق سینیئر مشیر چوہدری ریاض سمیت دیگر آزاد کشمیر کی قیادت نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین، سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد یعقوب، سابق قائم مقام وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری پرویز اشرف، وزرا حکومت راجا فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبد الوحید، سردار ضیاالقمر، معاون خصوصی نبیلہ ایوب، راجا مبشر اعجاز، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد، سردار سعود صادق سمیت مرکزی قیادت موجود تھی۔ ’بنیان مرصوص‘ نے دشمن ملک بھارت پر پاک فوج کی ہیبت طاری...
شازیہ مری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف دائر درخواست پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے خلاف درخواست سیاسی مخالفین کا گھٹیا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کے پارٹی انتخابات آئینی طریقے اور الیکشن قوانین کے مطابق ہوئے۔شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کرنے کا عمل مکمل طور پر شفاف تھا، بلاول بھٹو کے خلاف عدالتوں کو سیاسی میدان نہ بنایا جائے۔ بلاول بھٹو نے ثابت کردیا مثبت سوچ، ڈائیلاگ سے اہم قومی امور حل کیے جاسکتے ہیں، شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی کہہ رہے ہیں پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات ہوچکی ہے، ان ہاؤس تبدیلی کی ہم تردید کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا اتحاد کا وقت ہے پارٹی اور فوج میں اتحاد ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک اتحاد کی طرف جائے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ بانی پی پی آئی نے پہلے بھی کہا ہے کہ ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ...
وزیر خارجہ اسحق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے اسٹریٹجک تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین روابط بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کے ساتھ آہنی دوستی کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے ، جبکہ چینی وزیر لیو جیان چائو نے کہا کہچین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
’چین پاکستان کا آئرن برادر‘: اسحاق ڈار سے ملاقات میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ:بیجنگ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لو جیان چاؤ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کی سیاسی جماعتوں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور بنیادی مفادات پر چین کی غیرمتزلزل حمایت کو سراہا اور کہا کہ چین ہمیشہ پاکستان کا قابلِ اعتماد دوست رہا ہے۔ اس موقع پر لو جیان چاؤ نے بھی دوستی کے جذبے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ چین...
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہباز شریف کی حکومت کو ختم کرنے اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں، عمران خان نے مجھے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں، میڈیا پر اس حوالے سے چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے کتنے ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، اور اس وقت پی ٹی آئی کو کتنے ارکان کی حمایت حاصل...
وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے...
اسلام آباد: وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ جب پی ٹی آئی والے مذاکرات چھوڑ کر گئے تھے تو کہا تھا انہیں واپس آنا پڑے گا اور اب ان کو پھر مذاکرات پر واپس آنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے جو بھی بات ہوگی پارلیمنٹ میں ہی ہوگی اور بات چیت میں این آر او نہیں ملے گا بلکہ بات چیت صرف دہشتگردی پر ہوگی ، امن وامان اور معیشت پر ہوگی۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا سوچنے سے پہلے اپنی پارٹی کے اندر تو بندے پورے...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیوں میں بھارتی پراکسی بلوچ لبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگرد ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز بھارت کی جانب سے سپانسر شدہ دہشتگردی کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع آواران کے علاقے گشکور میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردی کی بھارتی سرپرستی کے ٹھوس شواہد سامنے آگئے آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھارتی سپانسر دہشتگرد یونس مارا گیا جبکہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ فورسز نے دوسری کارروائی تربت میں کی، جہاں بھارتی سپانسر 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جن کی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کی تردید کردی، شیخ وقاص اکرم نے سڑکوں پر نکلنے کا عندیہ دے دیا لیکن موبلائزیشن میں وقت لگنے کا بھی کہہ دیا جبکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے گرینڈ اپوزیشن الائنس کو دھچکا لگنے کا بھی انکشاف کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت مخالف تحریک کے لیے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا اور کہا کہ موجودہ سیاسی صورتِ حال اور ماحول کا جائزہ لے کر احتجاج کی کال دی جائے گی تاہم اس کے لیے مناسب موبلائزیشن وقت درکار ہوگا۔ پارٹی نے احتجاجی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی...
اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...

کینیڈا، الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدواروں محمد اسحاق، ندیم اکبرکے اعزاز میں تقریب
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ نے کہاہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کسی پیشکش کے برعکس یہ پی ٹی آئی کی قیادت ہے جو پس پردہ خاموشی سے اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ بیک چینل مذاکرات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگرچہ ڈٹ کے کھڑے رہنے کے حوالے سے عوامی سطح پر بیانات موجود ہیں لیکن باضابطہ طور پر کوئی مذاکرات شروع نہیں ہوئے، جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور ان کے قریبی ساتھیوں کا اصرار ہے کہ کسی بھی طرح کی پیشرفت میڈیا کی چکاچوند سے دور ہونا چاہئیں۔رازداری اسلئے...
بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے 7 اور 9 مئی کے درمیان تقریباً 300 سے زائد افراد کو زبردستی سرحد پار بنگلہ دیش میں دھکیل دیا ہے، جس سے بنگلہ دیش کی سیکیورٹی فورسز سمیت سفارتی حلقوں میں ہل چل مچ گئی ہے۔ اس نوعیت کی انسانی دخل اندازی بنگلہ دیش کے 6 مختلف اضلاع میں سرحد کے ساتھ متعدد مقامات پر ہوئی ہیں، جس نے کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں پاکستان میں ہندوستانی فوجی حملوں کے بعد پہلے سے بڑھی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان خدشات کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی حملوں کے خلاف بنگلہ دیش کے مسلمانوں کا پاکستان کی حمایت کا اعلان بارڈر گارڈ بنگلہ دیش، مقامی...
بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں ۔ یاد رہے کہ اس کتاب کی پہلی تا پانچویں جلد اور چھٹی تا دسویں جلد بالترتیب 2020اور2023 میں شائع ہو چکی ہے ۔ Post Views: 5
بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پانچ سالہ منصوبہ بندی کی سائنسی طریقے سے تشکیل اوراس پر مسلسل عمل درآمد، ہماری پارٹی کی ملک کی حکمرانی میں ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ایک اہم سیاسی برتری بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی پندرہویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری ہے کہ سائنسی، جمہوری اور قانون پر مبنی فیصلہ سازی پر قائم رہتے ہوئے مختلف طریقوں سے عوام اور تمام سماجی حلقوں کی آراء اور تجاویز کو سنا جائے۔ ان کا...
گوادر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کیلئے شروع کیا گیا، جس کی کامیابی سے اہل بلوچستان کو حقوق مل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں اسٹبیلشمنٹ، مقتدر قوتوں کی مظالم، حکمرانوں کی لوٹ مار، بدعنوانی، بارڈر بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان آج مقتدر قوتوں جعلی حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بدحال، لوگ غربت، بے...
پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہم پارکوں پر قبضے اور پارکوں میں چائنہ کٹنگ کے خلاف طویل عرصے سے مقدمہ لڑرہے ہیں، نارتھ ناظم آباد میں پارکوں میں چائنہ کٹنگ کرکے پلازے بنائے گئے، جماعت اسلامی اس وقت بھی کراچی کے عوام کا مقدمہ لڑرہی تھی اور آج بھی عوام کے ساتھ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے ایم سی میں جماعت اسلامی کے اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت و میئر کراچی کی سرپرستی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضے و تجارتی استعمال کے حوالے سے کلفٹن کے رہائشیوں کے ہمراہ عمر شریف...
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے کمرے میں علیمہ خان اور کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق علیمہ خان اور کنول شوزب کے مابین مکالمہ ہوا، کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔ کنول شوزب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں، علیمہ خان نے کہا کہ میں تم سے ناراض نہیں ہوں جاو۔ کنول شوزب نے کہا کہ میری وڈیو پرانی وڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا، علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے خلاف ن...

آزادکشمیر ،دو بڑی حکومتی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے :پیپلزپارٹی ، ن لیگ اورچیف سیکرٹری آزادکشمیر پربرس پڑی
اسلام آباد (رضوان عباسی سے)ن لیگ کے وفاقی وزراء کے حالیہ دورۂ آزاد کشمیر نے سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے اس دورے کو “سیاسی مداخلت” قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔وزراء فیصل ممتاز راٹھور، میاں وحید اور سردار جاوید ایوب نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر میر مقام کا موجودہ حالات میں دورہ سیاسی ایڈونچر کے مترادف ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہداء کے گھروں کے دورے کی آڑ میں ن لیگی وزراء نے سیاسی بیانات دیے اور چیک تقسیم کیے،...
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر اور آٹھ فروری کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار ہیں۔ اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری...
کنول شوزب : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما کنول شوزب نے کہا ہے کہ علیمہ خان سے کوئی اختلاف یا گلہ نہیں، زوم میٹنگ کے ایک مخصوص حصے کی ویڈیو لیک کی گئی۔اپنے بیان میں کنول شوزب نے کہا کہ کچھ لوگ علیمہ خان کا نام استعمال کرکے الزام لگا رہے ہیں، اس وقت پوری پارٹی کی توجہ بانی کی رہائی پر ہے۔یاد رہے کہ علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک ویڈیو کال وائرل ہوئی تھی، کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہوئی ہے۔ راولپنڈی: کمرۂ عدالت میں علیمہ خان اور کنول شوزب آمنے سامنےانسدادِ دہشت گردی راولپنڈی کے کمرۂ عدالت...
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کیلیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر...
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم ڈبلیو ایم آئندہ بھی ملی تشخص، آئینی حقوق، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، اور اسلامی و جمہوری اقدار کے فروغ کیلیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کا ایک اہم اجلاس ضلعی صدر حاجی الطاف حسین ہزارہ کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر اول علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی غلام حسین اخلاقی، رابطہ سیکرٹری فرید احمد اور دیگر ضلعی و یونٹ عہدیداران شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران نو منتخب یونٹ کابینہ سے ضلعی صدر...
لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر اور آٹھ فروری کو جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے تین مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی۔ عدالت نے سلمان اکرم راجہ، شبیر گجر کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ اسلام پورہ کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ سمیت سات ملزمان قصوروار ہیں۔ اسی طرح انسداد دہشت گردی عدالت نے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور عظمی خان کی عبوری ضمانتوں پر 30 مئی تک تو سیع کردی۔...

جنگی اور سفارتی محاذ پرناکامی: مودی حکومت کا سات رکنی پارلیمانی وفد شراکت دار ممالک کو بریفنگ کے لیے تیار
نئی دہلی/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )بھارت نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ خارجہ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد مودی حکومت نے ایک سات رکنی وفد تشکیل دیا ہے جو دنیا بھر میں اہم شراکت دار ممالک کا دورہ کر کے انہیں ”آپریشن سندور“ اور پہلگام واقعہ بریفنگ دے گا.(جاری ہے) بھارتی پریس انفارمیشن بیورو کی پریس ریلیز کے مطابق وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کے سنیئراراکین پارلیمنٹ شامل ہیں اس دورے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان بھی وفد کے ہمراہ ہوں گے پی آئی بی کے مطابق کل جماعتی وفد انڈیا کے قومی اتحاد دہلی کا موقف بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے گا فہرست میں کانگریس پارٹی کے...
ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔ سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جبکہ تربت میں درجۂ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم یہاں گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 جبکہ سکھر، دادو، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 اور کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ڈیرہ ڈویژن کے سینئر نائب صدر فتح شیر خان محسود کی قیادت میں چار رکنی وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔(جاری ہے) ملاقات میں 26 مئی کو پشاور میں پی پی پی کے زیر اہتمام صوبہ بچاؤ مشن کے تحت ہونے والے احتجاجی مظاہرے اور اس میں عوامی شرکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور وزیرستان کے اضلاع میں وفاقی محکموں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں اور عوامی شکایات کے ازالہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی غور وغوض کیا گیا۔

لاہور،پانچ اکتوبر احتجاج،انسداد دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی رہنمائوں سلمان اکرم راجہ اور شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پانچ اکتوبر کو پی ٹی آئی احتجاج کے مقدمے میں سلمان اکرم راجہ اور شبیر گجر کی عبوری ضمانتیں کنفرم ،علیمہ خان سمیت دیگر کی ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع کردی ۔(جاری ہے) ہفتے کے روز سماعت پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ سمیت دیگر ملزمان عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے جبکہ علیمہ خان کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا ۔عدالت نے سلمان اکرم راجہ کی عبوری ضمانت کنفرم کردی جبکہ دیگرکی ضمانتوں پر پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ضمانتوں میں 30مئی تک توسیع...
حسن علی :لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے یومِ تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں لاہور میں بڑے پاور شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے آئندہ ہفتے صوبائی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یومِ تاسیس کی تقریبات آئندہ ماہ منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں لاہور اور پنجاب کے تمام عہدیداروں کو شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مشاورتی رپورٹ کی روشنی میں لاہورورکرکنونشن کی حتمی تاریخ کافیصلہ کرےگی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور بھرپور پاور شو کے لیے...
سٹی 42 : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈلیمی پاکستان کے دورے پر ہیں، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد ڈیوڈ لیمی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں پر پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ دوطرفہ تجارتی، سماجی اور ثقافتی تعلقات میں اضافے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا...
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی اور حکومت مخالف بھر پور تحریک چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر جنید اکبر کی صدرات میں اجلاس ہوا، جس میں خیبر پختونخوا سمیت چاروں صوبوں، آزاد کشمیر کے پارٹی صدور اور جنرل سیکرٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس میں عمران خان کی رہائی کے حوالے سے جاری تحریک کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف تحریک کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق احتجاج تحریک شروع کرنے کی تاریخ کے اعلان کا اختیار پارٹی کی سیاسی کیمٹی کو دے دیا گیا، اجلاس میں بتایا گیا کہ سیاسی...
برسلز : یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی اور بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی گئی۔ مظاہرے میں مراکش، الجزائر، ترکی، تیونس سمیت کئی اسلامی ممالک کے نوجوانوں نے بھی شرکت کی اور “پاکستان زندہ باد” اور “افواجِ پاکستان پائندہ باد” کے نعرے لگائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ نے کہا: "پاکستان ہمیشہ امن کا حامی رہا ہے، لیکن ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔" انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں حالیہ کامیاب آپریشنز پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ "25 کروڑ پاکستانی افواج...
لاہور (ندیم بسرا) بھارت کو شکست فاش دینے میں فوج کا پچیس کروڑ عوام نے ساتھ دیا۔ قوم پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ جھوٹ کا لبادہ اوڑھنے والے گجرات کے قصاب مودی کو دنیا نے رسوا ہوتے دیکھا۔ چین، ایران، ترکیہ اور آذربائیجان سمیت دوست ممالک کا شکریہ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اگر امریکہ کشمیر کا مسئلہ حل کر کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے گا تو قوم اس کو نہیں مانے گی۔ پنجاب کو ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا گڑھ بنائیں گے۔ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری پنجاب کا محاذ سنبھالنے کو تیار ہیں۔ شہیدوں کی وارث جماعت پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول بھٹو کو وزیراعظم پاکستان بنائیں...
بیجنگ :چھیوشی میگزین کے جمعہ کے روز شا ئع ہو نے والےدسویں شمارےمیں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے” مرکزی کمیٹی کی جانب سے آٹھ نکاتی قواعد پر مستقل طور پر عمل کیا جائے اور عمدہ طرز عمل کے ذریعے سماجی ماحول کو بہتر بنایا جائے”۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پارٹی کا طرز عمل حکمراں جماعت کی بقا کے لئے نہایت اہم ہے۔پارٹی کے طرز عمل کی تعمیر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی طویل المدتی اور احسن حکمرانی سے وابستہ ہے۔ مضمون میں شی جن پھنگ نے لکھا ہے کہ سی...
ویب ڈیسک:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نےکہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ مذاکرات کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کے بعد اہم گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ وزیراعظم نے ایوان کے فلور پر مذاکرات کی آفر کی،میں نے وہ آفر قبول کی اور کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی تک پہنچاؤں گا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے اس متعلق میری کیا میٹنگ ہوئی ہے وہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے،بانی پی ٹی آئی کبھی ڈیل نہیں کریں گے،ان کے بچوں کا انٹرویو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وہ بہت باخبر ہیں...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے ، جس میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان نے منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کی تھی ، اس موقع پر جیل کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+آئی این پی) پیپلزپارٹی نے آج یوم تشکر منانے کا اعلان کیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ دہشتگرد بھارت نے پہلگام کو بیانیہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا۔ افواج نے تاریخی کامیابی حاصل کی۔ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا عدالت کے ہاتھ میں ہے۔ پاکستانی قوم اپنی تاریخی فتح کا جشن منا رہی ہے، پاک فوج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دے کر پوری دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 70 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی اور پاک فوج نے دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا۔...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئیپی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔اس فہرست میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مبنی ایک اور ویڈیو لیک ہوگئی۔ پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب نے ویڈیو میں علیمہ خانم پر پارٹی خراب کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔ ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ خانم نے سیاست کرنی ہے تو کھل کر پارٹی میں آئیں، انہوں نے کیوں کہا کہ بیرسٹر گوہر کون ہے، چیئرمین تو بانی ہیں۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم بھول رہی ہیں کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین عمران خان نے نامزد کیا ہے، اگر عہدے کی اور تنظیم کی عزت نہیں تو کیا فائدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب جس دن بھی علیمہ آپا سے ملاقات ہوگی میں ان سے...
پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی کے لیے جاری کوششوں کے دوران پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی رہنماؤں اور ضلعی کارکنوں پر برس پڑے۔ ایک آڈیو پیغام میں جنید اکبر نے اپنے ہی ضلع کے رہنماؤں اور کارکنوں کو کھری کھری سنا دیں۔ جنید اکبر کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ضلع کے لوگ اگر باہر نکل آتے تو اتنی ہتک نہ ہوتی۔ میں ایم این اے ہوں، میرا اپنا ایم پی اے تک ساتھ نہیں دے رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں گروپ میں میسج کرتا ہوں، ایم پی اے جواب ہی نہیں دیتا۔ ہمارے واٹس ایپ گروپ میں 231 لوگ ہیں، وہی اگر باہر آ جاتے تو ہماری کچھ عزت رہ جاتی۔ اپنے بیان...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی قیادت کے پارٹی کو تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ شامل رہ کر وفاق کی سیاست کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ" پی کے کے" پارٹی کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے گی اور یہ مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔ کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف نے لکھا...
پشاور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے خیبرپختونخوا میں 16 ہزار سرکاری ملازمین کی برطرفی، سرکاری اداروں میں کرپشن اور امن و امان کی خراب صورت حال کے خلاف 26 مئی کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچا کی سربراہی میں وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا۔ پی پی پی کی صوبائی قیادت نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کو صوبائی عہدیداروں نے بتایا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور...
جے رام رمیش نے کہا کہ سرحدوں پر ہنوز کشیدگی ہے اور مودی حکومت مسلسل خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے، تو کیا ملک کے عوام اور پارلیمنٹ کو حق نہیں کہ انہیں سچائی معلوم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس پارٹی نے موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال، جس میں پہلگام دہشت گردانہ حملہ، آپریشن سندور، ہند و پاک سرحدی کشیدگی، سیز فائر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے شامل ہیں، ان تمام پہلوؤں کا غیر جانبدار تجزیہ کرنے کے لئے ایک کرگل طرز کی جائزہ کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ابتداء سے ہی حکومت اور فوج کے اقدامات کی حمایت کی، خاص طور پر پہلگام حملے کے...
پیپلز پارٹی کی ارکان اسمبلی کے اثاثے سامنے لانے کی مخالفت ، الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ارکان اسمبلی کے اثاثوں کی اشاعت کی مخالفت کرتے ہوئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم پیش کردی جس میں کہا گیا ہے کہ اثاثوں کی اشاعت کا تعین الیکشن کمیشن کے بجائے متعلقہ اسمبلی کا اسپیکر کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے مالیاتی گوشواروں سے متعلق بڑی ترمیم سامنے آگئی، سیاست دانوں کے اثاثوں سے متعلق گوشواروں کی اشاعت کو مشروط کرنے پر غور جاری ہے۔پیپلزپارٹی الیکشن ایکٹ کی سیکشن 138میں اراکین پارلیمنٹ سے متعلق بڑی ترمیم لے آئی، پیپلز پارٹی نے سیکشن 138میں نیا پیراگراف شامل...
کراچی: پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظھار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کرواکر جنگ بندی سے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا...
اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاھدے کے تنازعہ کو بھی حل ہونا چاہیئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور امن پسندی کی سوچ کے متعلق آواز اٹھا کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے جاری ایک پالیسی بیان میں کیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5...