گلگت، کروڑوں مالیت کی ارلی وارننگ سسٹم کے آلات چوری ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی خوبصورت وادی ہراموش ویلی میں گلیشئرز اور موسمیاتی تبدیلی کی مانیٹرنگ کیلئے نصب کروڑوں مالیت کے آلات چوری ہو گئے۔ یہ آلات اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے گلوف ٹو پراجیکٹ کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق چوری ہونے والے آلات میں خودکار ویدر سٹیشن، رین گیج، لیک واٹر لیول گیج، ریور لیول گیج اور ارلی وارننگ سسٹم شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں 16 مقامات پر 200 سے زیادہ آٹومیٹک ویدر سٹیشن، واٹر لیول گیج ارلی وارننگ سٹیشن جیسے آلات نصب کئے جانے ہیں، ان آلات کو نصب کرنے کا مقصد گلیشئروں کے پگھلنے کے عمل کو مانیٹر کرنا ہے اور کسی بھی صورتحال میں کمیونٹی کو بروقت محفوظ بنانا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارلی وارننگ
پڑھیں:
کراچی، کروڑوں کی نئی سڑک صرف 11 لاکھ میں برباد، یہ کس کی اجازت سے ہوا؟ جانیں
کراچی:شہر قائد میں ناظم آباد کے علاقے حکیم ابنِ سینا روڈ جو کہ حال ہی میں 8 جنوری 2025 کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے افتتاح کیا تھا، کو محض چند ماہ بعد دوبارہ کھود دیا گیا۔
حیران کن طور پر اس اقدام کی اجازت خود بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دی، جس کے سربراہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی ادارے نے صرف 11 لاکھ روپے کے چالان کے عوض نئی تعمیر شدہ سڑک کو کاٹنے کی اجازت جاری کی۔
چالان کے پوائنٹ نمبر 7 میں واضح طور پر نئی سڑک کو کچے پورشن کے طور پر ظاہر کر کے کاٹنے کی منظوری دی گئی، جو کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
یہ اجازت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر کی منظوری سے دی گئی، جس پر شدید عوامی اور شہری حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناظم آباد تھانے میں غیر قانونی روڈ کٹنگ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔