خان یونس میں القسام بریگیڈ کی کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اہم اور مرکب عسکری کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں خان یونس کے مشرق میں قابض اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خان یونس میں القسام بریگیڈ کی کارروائی میں کئی صیہونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے ہیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے ایک اہم اور مرکب عسکری کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں، جس میں خان یونس کے مشرق میں قابض اسرائیلی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔ القسام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے جانثار مجاہدین نے مشرقی خان یونس کی قرارہ کے علاقے میں ایک صہیونی فوجی کانوائے کو نشانہ بنایا، جو ایک گھر میں مورچہ بند ہو کر آپریشن کر رہی تھی۔ مجاہدین نے اس مکان کو بارودی سرنگوں سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں صہیونی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ مکان کا مکمل انہدام دشمن کے لیے موت کا پیغام بن گیا۔ کارروائی کے دوران مجاہدین نے اس علاقے میں بنائی گئی ایک سرنگ میں بھی دھماکہ کیا، جہاں مزید قابض فوجی جمع ہو چکے تھے۔ اس کے بعد بہادری سے آمنا سامنا کرتے ہوئے ان مجاہدین نے ہلکے ہتھیاروں سے دشمن پر فائرنگ کی اور دشمن کو زمینی تصادم میں الجھا دیا۔ القسام نے بتایا کہ مجاہدین نے دشمن کی ہزیمت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا اور فضاء میں قابض اسرائیل کے ہیلی کاپٹرز کی ایمرجنسی لینڈنگ کی نشاندہی کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مجاہدین نے خان یونس
پڑھیں:
غزہ میں قیامت، صیہونی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 105 افراد شہید، 530 زخمی
شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1 لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں قیامت، اسرائیلی فوج کی بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں سمیت 105 افراد شہید، 530 سے زائد زخمی ہوگئے۔ شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے، غزہ میں اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہداء کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1 لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔