گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے راولپنڈی میں اسکوارڈن لیڈر عثمان یوسف شہیدکے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
کامران ٹیسوری نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات میں شہید کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی اور کہا کہ ان کی قربانی قوم کا فخر ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا ناصرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ یہ جنگ صرف افواج پاکستان نے نہیں، 25 کروڑ عوام نے بھی لڑی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹ کا سہارا لیتا رہا ہے مگر پاکستانی میڈیا نے دشمن کے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہید عثمان یوسف کا خاندان شہیدوں کا خاندان ہے، جب بیٹے کا جسد خاکی آیا تو اہلِ خانہ نے شکر ادا کیا کہ خاندان میں ایک اور شہادت آئی۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پوری قوم ان شہیدوں کی مقروض ہے، ہمیں ان کی شہادتوں کو ضائع نہیں کرنا، ہم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری کہا کہ
پڑھیں:
انا للہ و انا الیہ راجعون ،سابق گورنر انتقال کرگئے
سابق گورنر سندھ کمال اظفر انتقال کرگئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سینیٹر وقارمہدی نے کہا ہے کہ سابق گورنر سندھ کمال اظفر مقامی ہسپتال میں انتقال کرگئے ۔
سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 95سالہ کمال اظفر کافی عرصے سے علیل تھے،نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمال الدین اظفرکے انتقال پر دکھ کااظہار کیا ہے،مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کمال الدین اظفر زیرک سیاستدان تھے،کمال اظفر وزیرخزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہے،کمال اظفر کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ نے سوگواران سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔