چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے چائنا میں خریدیں،2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن کی میڈیا مہم کا آغاز کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت ، چائنا میڈیا گروپ اور گوانگ ڈونگ صوبائی حکومت کے اشتراک سے منعقدہ “چین میں خریدیں، 2025 گریٹر بے ایریا کھپت سیزن” اور ” گریٹر بے ایریا میں غیر ملکی تجارتی پریمئم مصنوعات کی فراہمی” کی میڈیا مہم شہر گوانگ چو میں شروع ہوئی۔اتوار کے روز چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ بنیادی ڈھانچے کے روابط کے ساتھ کھپت کے وسائل کے “نرم انضمام” کو فروغ دینے کے لیے تعاون کر رہے ہیں، جو عالمی کھپت کے نقشے پر چین کےتعاون کا ایک نیا دور تشکیل دیں گے۔
سی ایم جی نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ معیار کے پروگرام بنائے ہیں، اور بڑے پیمانے پر ملٹی میڈیا کے اقدامات کا ایک سلسلہ انجام دیا ہے، جس سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا میں چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل کو واضح طور پر دیکھا گیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ سی ایم جی اندرون اور بیرون ملک اپنے مضبوط مواصلاتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے چین میں کھپت ، ڈریگن بوٹ اور معمر افراد سے متعلق معیشت پر توجہ مرکوز کرے گا ، کھپت اور صنعت کے گہرے انضمام کو فروغ دیتے ہوئے گریٹر بے ایریا کی اقتصادی ترقی میں نئی تحریک فراہم کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔چائنا میڈیا گروپ نے کئی سالوں سے وزارت تجارت اور متعلقہ صوبوں ، خود اختیار علاقوں اور شہروں کے ساتھ کھپت کے فروغ کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی چائنا- انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت چین کے وزیر اعظم اور انڈونیشیا کے صدر کی چائنا- انڈونیشیا بزنس عشایئے میں شرکت چینی صدر کے خصوصی ایلچی ہوائی جن پھنگ کی ایکواڈور کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت چین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک... حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چائنا میڈیا گروپ گریٹر بے ایریا
پڑھیں:
آئی ایل ٹی 20 کے اگلے سیزن کیلیے بڑے کھلاڑی کی واپسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی کے سیزن 4 میں اسکواڈ سیکشن کا پہلا مرحلہ جاری ہے جس میں بڑے کھلاڑیوں کی بھی واپسی ہوگی۔
سیزن 4 کا آغاز دسمبر سے ہوگا، ایونٹ سے متعلق آکشن کی تاریخ اور دیگر تفصیلات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔
آئی ایل میں جن کھلاڑیوں کو واپسی ہوگی ان میں فل سالٹ، الیکس ہیلز، ہسارنگا، روومن پاول، سام کرن، لوکی فرگوسن، فضل حق فاروقی، ٹم ڈیوڈ اور سکندر رضا شامل ہیں۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر ڈیزرٹ وائپرز کے ڈائریکٹر آف کرکٹ ٹام موڈی نے کہا ہے کہ فی الحال ابتدائی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں تاہم امکانات موجود ہیں، نیلامی کے عمل میں متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے نام دیے جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ سے بخوبی واقف اور انھیں اسکواڈ کا حصہ بنانے کے لیے بھی سنجیدہ ہیں، اگر 2 سے 3 پاکستانی پلیئرز شامل ہو جائیں تو ٹیم کے لیے بہتر ہو جائے گا۔
ڈائریکٹر ڈیزرٹ وائپرز کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی میدان کے اندر اور باہر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں، ہم پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔