چین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
چین، 20ویں ویسٹرن چائنا انٹرنیشنل ایکسپو کا آغاز ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔
رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور “بیلٹ اینڈ روڈ” میں شریک ممالک اور برادر صوبوں کے درمیان روابط کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
اس کے علاوہ تین بڑے نمائشی علاقوں کی 15 تھیم پر مبنی نمائشی ہال قائم کیے گئے ہیں، جو مغربی چین میں کھلے پن اور تعاون، مغربی چین کی صنعت میں نئی توانائی، اور مغربی چین میں بہتر زندگی کے موضوعات پر محیط ہیں۔
ان نمائش گاہوں کا کل رقبہ 2 لاکھ مربع میٹر ہے، جہاں دنیا بھر کی تازہ ترین سائنسی و تکنیکی کامیابیوں اور خصوصی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر اتحاد کے ذریعے ہی ہم جیت کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں، چینی صدر عاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک... حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی امریکہ کی چینی ساختہ چپس پر پابندی لگانے کی کوشش ماضی میں کامیاب نہیں ہوئی، چینی میڈیا میڈ اِن چائنا” سے لے کر “چین میں تخلیق” تک کی ترقی کوبین الاقوامی کاروباری برادری نے سراہا ہے کینیا-چین دوستانہ تعاون سے کثیرالجہتی شراکت داری کیلئے پرامید ہیں ، صدر کینیا
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی پررپورٹ جاری کردی
پاکستان چائنا انسٹی ٹیوٹ نے 16 گھنٹےمیں جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی پررپورٹ جاری کردی،رپورٹ کا اجراء سینیٹر مشاہد حسین سید نے کیا جس میں واضح کیا گیا کہ مودی کے اندازے غلط تھے، پاکستان کو واضح برتری ملی ،اب پاک بھارت جنگ خارج از امکان ہےکیونکہ دفاعی طاقت کا توازن بحال ہوچکا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10مئی کی فتح پاکستان کا شاندار ترین لمحہ ہے۔رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ متحرک سفارت کاری کی جائے، جنوبی ایشیائی ممالک کی جانب ایک اسٹریٹیجک سمت بندی کی جائے، چین، ترکیے، آذربائیجان، ایران اور سعودی عرب جیسے اتحادیوں سے تعلقات کو مضبوط کیاجائے، دریائےسندھ کے پانی کے معاہدےپر تخلیقی قانونی حکمت عملی کا استعمال کیاجائے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے آر ایس ایس ہندوتوا نظام کو مغرب کی بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے، جنوبی ایشیا میں بلینس آف ٹیررکاماڈل مؤثر رہاہےکیونکہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں،ماڈل نے بھارتی جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکا، خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کوبرقراررکھا۔رپورٹ میں 22 اپریل کو پہلگام واقعےکے بعد سے اب تک کے واقعات کی ٹائم لائن بھی فراہم کی گئی ہے، پاک بھارت کشیدگی پر بین الاقوامی آرا بھی شامل کی گئی ہیں۔