امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین پر سب سے بڑے فضائی حملے کے بعد انہیں ’پاگل‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان سے خوش نہیں ہیں، وہ بہت سے لوگوں کو مار رہے ہیں۔

نیو جرسی میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیوٹن کو لمبے عرصے سے جانتے ہیں اور اچھے تعلقات رکھتے تھے، لیکن اب وہ شہروں پر حملے کر رہا ہے جسے وہ پسند نہیں کرتے۔ جب پابندیوں کے بارے میں پوچھا گیا تو ٹرمپ نے کہا بالکل، ہم پابندیاں بڑھائیں گے۔

ٹرمپ نے سوشل پوسٹ میں بھی لکھا کہ پیوٹن بالکل پاگل ہو گیا ہے اور کہا کہ پیوٹن چاہتا ہے کہ وہ پورے یوکرین پر قبضہ کر لے، جو روس کے زوال کا باعث بنے گا۔ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر بھی سخت نکتہ چینی کی اور کہا کہ ان کے بیانات ملک کے لیے نقصان دہ ہیں اور انہیں فوراً بند ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: ہمیں ٹینک اور کمپیوٹر چِپس چاہییں، ٹی شرٹس یا موزے نہیں، ٹرمپ

یورپی اتحادی روس پر مزید پابندیاں لگانے کی تیاری کر رہے ہیں جبکہ امریکا امن مذاکرات کو آگے بڑھانے یا ناکامی کی صورت میں اسے ترک کرنے کی تیاری میں ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے واشنگٹن کی حالیہ روسی حملوں پر خاموشی کو پیوٹن کی حوصلہ افزائی قرار دیا اور ماسکو پر سخت دباؤ، بشمول مزید پابندیاں، لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کی شب روس کی جانب سے 367 ڈرونز اور میزائل داغے گئے، جو 2022 میں مکمل حملے کے بعد سے ایک رات میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس حملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ پیر کی صبح یوکرین کے کئی علاقوں میں ڈرونز اور میزائلوں کی آمد کی وارننگ بجائی گئی۔

گزشتہ ہفتے ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان 2 گھنٹے کی فون کال ہوئی جس میں امریکا کی طرف سے تجویز کردہ جنگ بندی پر بات ہوئی۔ ٹرمپ نے کہا کہ بات چیت بہت اچھی رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی فوج کو طاقتور بنانے کا کریڈٹ خود کو دیدیا

یوکرین نے باضابطہ 30 روزہ جنگ بندی کی حمایت کی ہے، جبکہ پیوٹن نے کہا ہے کہ روس یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن یادداشت پر کام کرے گا، جسے یوکرین اور یورپی ممالک تاخیری حربہ قرار دیتے ہیں۔

16 مئی کو ترکی کے استنبول میں دونوں ملکوں کے درمیان پہلی براہ راست بات چیت ہوئی تھی، مگر زیادہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ روس اب قریباً 20 فیصد یوکرینی علاقے پر قابض ہے جس میں 2014 میں الحاق شدہ کریمیا بھی شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاگل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین یوکرینی صدر زیلنسکی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاگل روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین یوکرینی صدر زیلنسکی صدر ولادیمیر ڈونلڈ ٹرمپ کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل