اسلام ٹائمز۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی لڑاکا طیارے سرحد کو نظر انداز کرتے ہوئے مہینے میں 120 بار آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کرتے ہیں۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ ’’یہ تائیوان کی فضائی حدود میں بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہی دن میں تائیوان کے قریب 153 چینی لڑاکا طیاروں نے پروازیں بھری تھیں۔ تائیوان کے ایک دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ چین کی فضائی طاقت میں اضافہ پی ایل اے اے ایف کے نئے لڑاکا طیاروں (J-10 ،J-16 اور J-20) کے ساحلی اڈوں پر ایندھن بھرے بغیر اندرون ملک اڈوں سے تائیوان تک پہنچنے کے قابل ہونے کی وجہ سے ہے۔ خصوصی رپورٹ:

امریکہ اور تائیوان کے حکام نے بین الاقوامی جریدے "فنانشل ٹائمز" کو بتایا ہے کہ چین نے تائیوان پر ناگہانی اور اچانک حملہ کرنے کے لئے عسکری صلاحیت پر توجہ دے رکھی ہے۔ مغربی میڈیا آؤٹ لیٹ نے تائیوان پر "ناگہانی" حملے کے لیے چین کی تیاریوں کے بارے میں لکھا ہے کہ چین کے بحری جہاز، میزائل اور فضائی حملے کے یونٹ مسلسل مشقیں کر رہے ہیں۔" اخبار کے مطابق چین کے J-10 ،J-20 فائٹر اور Y-20 ٹینکرز تائیوان پر "کارگر اور باسرعت حملوں"کی پوزیشن میں ہیں۔ تائیوانی اور امریکی ماہرین کے مطابق چین نے تیز تر فضائی اور زمینی آپریشنز کی تیاری، نئے توپ خانے، گھات کی مشقوں اور ایئر اسٹرائیک یونٹس کے ذریعے تائیوان پر اچانک حملہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔

تائیوان کے ایک سینئر فوجی اہلکار نے کہا ہے کہ چین کی فضائیہ اور میزائل یونٹس، جو تائیوان پر حملے میں کردار ادا کریں گے، اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ "پیس کیپنگ آپریشنز کو کسی بھی وقت جنگی کارروائیوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔" امریکہ کی ایشیا پیسیفک کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل سیموئل پاپارو نے فروری میں کہا تھا کہ صورتحال اس مقام کے "بہت قریب" ہے، جہاں چین اپنی مشقوں کو حملے کی تیاری کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چینی فوجی جنگی طیارے ایک ماہ میں 245 بار تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہو رہے ہیں، جبکہ پانچ سال پہلے ایک ماہ میں یہ تعداد 10 سے بھی کم تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی لڑاکا طیارے سرحد کو نظر انداز کرتے ہوئے مہینے میں 120 بار آبنائے تائیوان کی درمیانی لائن کو عبور کرتے ہیں۔ ایک امریکی دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ ’’یہ تائیوان کی فضائی حدود میں بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ ماہ ایک ہی دن میں تائیوان کے قریب 153 چینی لڑاکا طیاروں نے پروازیں بھری تھیں۔ تائیوان کے ایک دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ چین کی فضائی طاقت میں اضافہ پی ایل اے اے ایف کے نئے لڑاکا طیاروں (J-10 ،J-16 اور J-20) کے ساحلی اڈوں پر ایندھن بھرے بغیر اندرون ملک اڈوں سے تائیوان تک پہنچنے کے قابل ہونے کی وجہ سے ہے۔ اہلکار کے مطابق اس کے Y-20 ایندھن بھرنے والے ٹینکر "اپنے جنگی صلاحیت کے دائرے کو بڑھا رہے ہیں۔"

چینی بحریہ 2022 سے بحرالکاہل تک واحد رسائی کے نقطے میاکو آبنائے اور باشی چینل کے داخلی راستے پر ٹائپ 052D تباہ کن جنگی جہازوں کو تعینات کر رہی ہے۔ تائیوان کے سابق فوجی کمانڈر یانگ تائی یوان کا کہنا ہے کہ تائیوان پر حملہ کرنے کے لیے چینی جنگی جہازوں کو "بہت جلد بحرالکاہل کی طرف جانا پڑے گا۔" پینٹاگون کے ایک اہلکار نے بتایا کہ تقریباً ایک درجن چینی بحری جہاز تائیوان کے گرد مستقل طور پر تعینات ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ چینی بحریہ اور اس سے منسلک بحری جہاز "گھنٹوں میں تائیوان کا محاصرہ کر سکتے ہیں۔" تائیوان کے ایک دفاعی اہلکار نے کہا ہے کہ ان جنگی جہازوں کی موجودگی کا مطلب ہے کہ چین بغیر کسی پیشگی انتباہ کے فضائی حملہ کر سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تائیوان کے ایک لڑاکا طیاروں تائیوان پر تائیوان کی چینی لڑاکا ہے کہ چین کے مطابق کی فضائی حملہ کر چین کی

پڑھیں:

مغربی یورپ سے ہمیں چیلنج درپیش ہے، قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، نیتن یاہو

اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیئے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نیتن ہایو نے کہا ہے کہ قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، مگر امریکا اور بہت سے ممالک ہمارے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی اخبار کو انٹرویو میں صیہونی وزیراعظم نے کہا کہ بڑا چیلنج انتہاء پسند مسلم اقلیتوں کا یورپ کی اسرائیل پالیسی پر اثر و رسوخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی یورپ سے اسرائیل کو چیلنج درپیش ہے اور اس ناکہ بندی کو بھی توڑ دیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو نئی اقتصادی حقیقت کیلئے تیار ہونا چاہیئے، اسلحہ سازی کی صنعت کو آزادانہ اور خود مختار طور پر مضبوط کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا، قطر ہمارا اتحادی ملک ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے مغربی کنارے کو ضم کرنے پر یو اے ای اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی سطح کم کر سکتا ہے .رپورٹ
  • لیویز اور پولیس نے حملے پر جوابی کارروائی کی، ڈی سی شیرانی
  • شیرانی: دہشتگردوں کے لیویز اور پولیس تھانوں پر حملے، 4 اہلکار شہید، 6 شدید زخمی
  • بلوچستان میں پولیس اور لیویز تھانوں پر دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید
  • کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
  • مغربی یورپ سے ہمیں چیلنج درپیش ہے، قطر اور دیگر ممالک نے اسرائیل کو تنہاء کر دیا ہے، نیتن یاہو
  • وینزویلا میں امریکی فضائی حملے میں تین دہشت گرد ہلاک، صدر ٹرمپ
  • قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف مسلم دنیا متحد، جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری: اسرائیل کے خلاف قطرکو جوابی اقدامات کیلئےتعاون کی یقین دہانی
  • کراچی میں پولیس کو نشانہ بنانے والے دہشت گردوں کے سلیپر سیل کی موجودگی کا انکشاف