وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 بجے تک تہران پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کرے گا۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ تہران میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کو جوائن کریں گے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی، ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کیا؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی،ہم نے ذمہ داری اٹھائی اور متحد ہوکر آگے بڑھنے کا عزم کیا۔
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں انٹرن شپ پروگرام پاکستان سمر اسکالرز کیلئے منتخب سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2023میں اکثریت کا خیال تھا کہ ملک خدانخواستہ دیوالیہ ہوجائےگ۔ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے یقین تھا کہ ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پائے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
وزیراعظم نے کہا کہ موثر اقدامات سے اقتصادی شعبے میں اشاریے بہتر ہوئے ہیں، پالیسی ریٹ کم ہوکر 11 فیصد پر آگیا،پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے لوگ بینکوں سے پیسہ نکال کر سرمایہ کریں گے۔