لاہور(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، پیپلز پارٹی پنجاب میں متحرک اور فعال ہو گئی ہے، بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا پیپلز پارٹی مزدوروں، محنت کشوں، سرکاری ملازمین اور پسے ہوئے طبقے کی جماعت ہے۔

اس موقع پر اٹک کی تنظیم نے صدر آصف علی زرداری کو اٹک کے دورے کی دعوت بھی دی۔

پاکستان کا ایک اور بڑا معرکہ / نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کا کہنا

پڑھیں:

کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو

— فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے صدر پیپلز پارٹی کے پی محمد علی شاہ باچا سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر ہونے والے تشدد سے متعلق دریافت کیا۔

محمد علی شاہ باچا نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج سے گھبرا کر کےپی حکومت نے آنسو گیس شیلنگ کی۔

پشاور میں ہماری ریلی پر حملہ کے پی حکومت کی کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں صوبہ بچاؤ تحریک کے سلسلے میں پی پی پی ریلی پر حملے کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے محمد علی شاہ باچا کو پشاور میں ریلی کے انعقاد پر شاباش دی اور کہا کہ کے پی حکومت کی جانب سے کرپشن، لاقانونیت، بیروز گاری سے تنگ عوام پر تشدد قابل مذمت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب صوبہ بچاؤ تحریک کا دائرہ کار خیبر پختونخوا کی گلی گلی اور کوچے کوچے تک پھیلے گا۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی غنڈہ سرکار ہمیں نہیں روک سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکرا ئو مہنگا پڑے گا: بلاول بھٹو زرداری
  • کے پی حکومت کو عوام سے براہ راست ٹکراؤ کی حکمت عملی مہنگی پڑے گی: بلاول بھٹو
  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں اگلے وزیر اعظم بلاول زرداری  
  • بلاول بھٹو، فریال تالپور سے ارکان پارلیمنٹ، پارٹی کارکنوں کی ملاقاتیں
  • بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے. صدر آصف زرداری
  • بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری
  • تمام جماعتوں نے فوج کا ساتھ دیا ، پاکستان ہے تو سیاست ہے ، صدر زرداری
  • بلاول عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، آصف زرداری