کراچی:

یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان اسلحے کے زور پر گاڑی میں سوار پولیس اہلکار سے لوٹ مار کر رہے تھے اہلکار نے فائرنگ کر دی، جس سے دونوں ڈکیت زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح عزیز بھٹی تھانے کے علاقے یونیورسٹی روڈ حسن اسکوائر مچھلی کٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکوؤں نے حسنات اکرم نامی طالب علم سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران مسلح ڈاکوؤں نے ایک گاڑی میں سوار شخص کو بھی اسلحے کے زور پر روکا اور لوٹ مار کرنے لگے تو گاڑی میں سوار شخص نے فائرنگ کر دی جس کے باعث دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔

گاڑی میں سوار شخص نے مدد گار 15 پولیس کو اطلاع کر دی جس پر متعلقہ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، طالب علم کا چھینا ہوا موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو فوری جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

عزیز بھٹی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت صبیح حیدر ولد معید عباس اور محمد عثمان ولد جہانگیر کے نام سے کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو طالب علم سے لوٹ مار کرنے کے بعد گاڑی میں سوار پولیس اہلکار طفیل عباس سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ جس پر پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے انہیں زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق اہلکار طفیل عباس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم میں تعینات ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ طالب علم کی مدعیت میں درج کر لیا گیا جبکہ دوسرا مقدمہ گرفتار ڈاکوؤں سے ملنے والا غیر قانونی اسلحہ کا درج کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گاڑی میں سوار پولیس اہلکار لوٹ مار کر طالب علم ڈاکوو ں

پڑھیں:

راولپنڈی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر 9ویں جماعت کا طالبعلم قتل

راولپنڈی کے مصروف علاقے اڈیالا روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق طالبعلم کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے نوجوان ابوبکر سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، اور مزاحمت پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ابوبکر موقع پر ہی شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے ابوبکر کا موبائل فون اور موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع کی مدد سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کو ہراساں کرنے والا جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • افغانیوں کو ای ویزہ جاری کرنیوالے ایف آئی اے کے مزید 2 اہلکار گرفتار
  • شہدادپور: موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی شہری کو اغوا کرنےکی کوشش
  • قاضی احمدپولیس اور ڈاکوؤں کافقیر رسول بخش لنک روڈ پر آمنا سامنا
  • کراچی: والد کے انتقال پر سعودیہ سے آئے نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والا ایک ڈاکو گرفتار
  • کراچی: سائٹ اے ایریا میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق
  • راولپنڈی: دوران ڈکیتی مزاحمت پر 9ویں جماعت کا طالبعلم قتل
  • کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل
  • کراچی، قیوم آباد میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکوؤں سمیت 3 گرفتار
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا برطرف اہلکار زخمی