لاہور ہائیکورٹ نے ’اینٹی بیگری ایکٹ‘ پر مکمل عملدرآمد کا حکم دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے اینٹی بیگری ایکٹ پر مکمل طور عملدرآمد کروانے کا حکم دیتے ہوئے بھکاریوں کے لیے بنائے گئے فلاحی مراکز فعال بنانے کی ہدایت کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے مقامی وکیل کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ بھکاری مافیا کے خاتمے کےلیے قانون تو بنا دیا گیا ہے مگر اس پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، عدالت نے بھی پنجاب حکومت کو بھکاری مافیا ختم کرنے کا حکم دیا، مگر سرکاری محکمے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے، بیرون ملک بھی بھکاری مافیا بدنامی کا باعث بن رہا ہے، استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دیا جائے۔
سیکریٹری داخلہ نورالامین مینگل نے رپورٹ پیش کی تو عدالت نے حکم دیا کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کر کے رپورٹ پیش کریں۔
لاہور ہائی کورٹ نے سماعت کے دوران ہدایت کی کہ 3 ماہ میں عدالتی حکم پر عمل درآمد کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔
عدالت نے یہ ہدایت بھی کی کہ بھکاری مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی کےلیے موبائل ایپ بنائی جائے جبکہ چھوٹے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا حکم
پڑھیں:
سکندر رضا ٹاس سے چند لمحے پہلے برمنگھم سے لاہور کیسے پہنچے؟، فلمی کہانی بیان کردی
لاہور:لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاندار فتح کے بعد فوری واپسی کی حیران کن داستان بیان کردی۔
سکندر رضا نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی رات ختم ہوا۔
تاہم وہ حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں وقت پر شامل ہوگئے اور ٹاس سے چند لمحے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔
سکندر رضا کی بروقت آمد ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے 22 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر فہیم اشرف کی لو فل ٹاس پر چوکا لگا کر میچ جتوا دیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا کہ میں نے ہفتہ کو تقریباً 25 اوورز بیٹنگ کی۔ برمنگھم میں رات کا کھانا، دبئی میں ناشتہ کیا، اتوار کو ابو ظہبی میں دوپہر کا کھانا کھایا اور آخر کار لاہور پہنچا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا تھا میری ٹیم کو میری کتنی ضرورت ہے۔ جیت کر اچھا لگا۔ میں ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل طور پر تھک چکا تھا، لیکن خود سے کہا کہ جو بھی گیند آئے، میں بہترین شاٹ کھیلوں گا۔"
سکندر رضا نے کہا کہ یہ ہمارا تیسرا ناک آؤٹ میچ تھا، ہم مکمل تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ آصف علی کو کنکشن کی وجہ سے باہر ہونا پڑا اور نعیم بھی مکمل فٹ نہیں تھے، تو مجھے اندازہ تھا کہ کچھ خاص کرنا ہوگا۔