بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے ، لاہور ہائیکورٹ
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی بیگر ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی۔عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹرز فعال کرکے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرکے رپورٹ لائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 3 ماہ تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کر لی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
—فائل فوٹوپشاور ہائی کورٹ نے سانحہ دریائے سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سانحہ دریائے سوات سے متعلق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔
حکم نامے کے مطابق پرونشل انسپکشن ٹیم کے چیئرمین عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ 7 دن میں ابتدائی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے گی۔
عدالت نے سانحے سے متعلق جامع رپورٹ 14 دن کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
خیبر پختون خوا کی حکومت کی جانب سے دریائے سوات کے کنارے تجارتی سرگرمیاں بند کر کے افسوسناک واقعے میں مبینہ غفلت برتنے پر 4 افسران کو معطل کر دیا گیا۔
حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عوام کے تحفظ سے متعلق اداروں کے اقدامات کی تفصیلات بھی رپورٹ میں شامل کی جائیں۔
ایڈووکیٹ جنرل کو بھی مکمل اور جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عدالت نے مون سون بارشوں اور دیگر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرکے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔
عدالت نے سوال کیا کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود ان کا استعمال کیوں نہیں کیا گیا، اس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔